گوانگ ژو (شِنہوا) چین، کمبوڈین، لاؤ، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور ویتنام کی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں پیر کی صبح چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ میں شروع ہوگئیں۔
امن اور دوستی-2023 کے کوڈ نام سے ہونے والی ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کوششوں اور میری ٹائم سیکورٹی کے تحفظ پر توجہ مرکوز ہے۔ اس کا مقصد حصہ لینے والی افواج کی شہری انسداد دہشت گردی، بحری انسداد دہشت گردی اور بحری قزاقی کے خلاف صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ علاقائی امن اور استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے باہمی فوجی اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط بناناہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین میں اس کوڈ نام کے ساتھ مشقوں کا انعقاد کیا جارہاہے، جس میں ریکارڈ تعداد میں ممالک شرکت کررہے ہیں۔