یوکرین نے روس کے ایک طویل مار ریڈار سسٹم اور ایک طیارے کو تباہ کر دیا ہے،یوکرینی مسلح افواج کے سربراہ ویلری زالوجنی نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ ہماری فضایئہ نے ایک آپریشن کیا ہے جس میں روس کے ایک اے-50طویل الفاصلہ ریڈار سسٹم اور آئی ایل -22قسم کے طیارے کو مار گرایا گیا ہے،انہوں نے اس حوالے سے اپنی فضائیہ کی تعریف کی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی کوریا نے ایک ہائیپرسونک وار ہیڈ کے ساتھ ٹھوس ایندھن سے چلنے والے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے،شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی پرواز کا تجربہ "ہائپر سونک مڑ سکنے والے وار ہیڈ کے کنٹرول اور تدبیر کے ساتھ ساتھ نئے تیار کردہ ہائی تھرسٹ ٹھوس ایندھن کے انجنوں کی سلامتی کی تصدیق کے لیے کیا گیا،شمالی کوریا کی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائپرسونک وار ہیڈ کے ساتھ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ نئے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے دفاعی صنعت کی باقاعدہ سرگرمیوں کا حصہ تھا،بیان میں کہا گیا کہ اس ٹیسٹ سے ہمسایہ ممالک کی سلامتی پر کوئی اثر نہیں پڑا اور اس کا علاقائی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں، اور دعوی کیا گیا کہ یہ تجربہ اپنے مقاصد کے مطابق کامیابی سے کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آخر کار مالدیپ کے ساتھ جاری سفارتی تنازعہ پر اپنی خاموشی توڑ تے ہوئے کہا ہے کہ کوئی یہ ذمہ داری نہیں لے سکتا کہ ہر کوئی ہندوستان کا ساتھ دے گا،ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں مالدیپ کے ساتھ کشیدگی سے متعلق سوال پر جے شنکر نے کہاسیاست، سیاست ہے ، میں اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ ہر ملک میں ہر کوئی ہماری حمایت کرے گا یا ہم سے اتفاق کرے گا،انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ممالک کے ساتھ رابطے کو مضبوط کیا جائے، ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں، ہم نے پچھلے 10سالوں میں کئی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کیے ہیں،یاد رہے کہ مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوچکا ہے، اورمالدیپ کے نومنتخب صدرمحمد معیزو مودی سرکارکی مالدیپ میں مداخلت کیخلاف کھڑے ہوگئے ہیں،مالدیپ کے نو منتخب صدرمحمد معیزو نے بھارت سے تعلقات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مالدیپ کی خارجہ پالیسی کو متنوع اور نئے سرے سے ترتیب دینے کا اعلان کیا اور مالی سے تمام ہندوستانی فوجیوں کو بھارت واپس جانے کا حکم دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کی ریاست آئیوا میں ری پبلکن کاکس میں سرفہرست صدارتی امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئیوا کاکس میں ابھی یہ بات سامنے نہیں آئی کہ دوسرے نمبر پر ری پبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار کسے منتخب کیا گیا ہے،آئیوا کاکس میں سخت سردی کے باوجود ری پبلکن پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے نومبر کے صدارتی الیکشن میں اپنا امیدوار چننے کے لیے بحث و مباحثے میں حصہ لیا اور ووٹ ڈالے،2020میں ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیوا کاکس میں 97فیصد ووٹ لے کر تمام امیدواروں پر غیرمعمولی سبقت لے لی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس بار بھی سرفہرست امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں،ابھی یہ واضح نہیں کہ ری پبلکن پارٹی میں دوسرے نمبر پر کون ہوگا، فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سانٹیس جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے، بزنس مین وویک رام سوامی یا اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق سفیر نکی ہیلی دوسرے نمبر پر آئیں گی،ڈی سانٹیس دوسرے نمبر پر آئے تو ان کا بحیثیت صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ہونے کا مستقبل دھندلانے کا خدشہ ہے۔ پارٹی امور سے متعلق آئیوا ڈیموکریٹس کی کاکس بھی جاری ہے تاہم اس کے لیے آن لائن ووٹنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے یمن کے ساحل کے قریب اپنے مال بردار جہاز کو حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی تصدیق کردی، امریکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے یمن کے ساحل کے قریب ایک امریکی مال بردار جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے،امریکا کی فوجی کمان سینٹ کام کے مطابق جبرالٹر ایگل نامی بحری جہاز پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور جزائر مارشل کے جھنڈے والا یہ جہاز خلیج عدن میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے،اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جاری حملوں کے جواب میں حوثی باغی نومبر سے امریکی یا اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے کر رہے ہیں،شپنگ کمپنی ایگل بلک شپنگ کے مطابق جہاز خلیج عدن میں تقریبا 160کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا اور حملے کے نتیجے میں کارگو ہولڈ کو محدود نقصان پہنچا لیکن وہ مستحکم ہے اور علاقے سے باہر جا رہا ہے،شپنگ کمپنی کے بیان سے چند گھنٹے قبل سینٹ کام نے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں ایک امریکی ڈسٹرائر کی سمت فائر کیے گئے ایک اور میزائل کو امریکی لڑاکا طیارے نے مار گرایا تھا،برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی فرم ایمبرے کا کہنا ہے کہ جبرالٹر ایگل کا اسرائیل سے وابستہ نہ ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا لیکن ایک سینیئر حوثی رہنما نصرالدین عامر نے کہا کہ ہماری جانب سے امریکی جہازوں کو بھی ہدف سمجھا جاتا ہے اور ہمارے لئے جہازوں کا امریکی ہونا کافی ہے کہ ہم انہیں نشانہ بنائیں،بحیرہ احمر میں مال بردار بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں نے دنیا کی بہت سی بڑی شپنگ کمپنیوں کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا ہے اور اس سے عالمی تجارت میں بڑی رکاوٹ بھی پیدا ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت نے پاکستان افغانستان چمن بارڈر کے بعد طورخم بارڈر پر بھی تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے ویزہ لازمی قرار دیدیا۔ پاکستان افغانستان طورخم بارڈر پہ تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے بھی پاکستان میں داخلے کے لئے ویزا لازمی قرار دے دیا گیا، اس سے پہلے ڈرائیورز صرف پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان میں داخل ھو سکتے تھے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کے بعد پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعہ مسافر اور تجارتی قافلوں کو آمدورفت کی اجازت ہے، اس سلسلے میں طورخم بارڈر پر قانونی طریقہ سے دو طرفہ آمدورفت کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام نے گذشتہ دنوں ملاقات میں قانونی طور پر آمدورفت کے لئے سفری دستاویزات پر میٹنگ کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں سے آمدورفت کے لئے پاسپورٹ اور ویزہ ہونے چاہئے۔ ان اہم اقدامات کا مقصد قانونی طور پر تجارت کو مستحکم کرنا ، سکیورٹی میں بہتری اور سمگلنگ کی روک تھام ہے، دونوں ممالک کی جانب سے قانونی دستاویزات کے اعلان کے بعد تاجر اور ٹرک ڈرائیورز نے ان اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ ڈرائیورز کے مطابق اقدام سے اس سے دونوں ملکوں کو بھی فائدہ ہو گا اور تاجروں کو بھی فائدہ ہو گا، ایسے اقدامات پر ہم بہت خوش ہیں۔ ان اقدامات سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔ کسٹم انسپکٹرعالم زیب کا کہنا ہے کہ ویزہ ایمپلیمنٹیشن سٹم پوری دنیا میں قانون کے مطابق رائج ہے ۔ یہاں پر ویزہ سٹم سے تاجروں اور عوام دونوں کو یکساں فائدہ ہے، حکومت پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی سے باڈر سے آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنا آسان ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں پاکستانی محقیق نے انقلابی ری چارج ایبل سوڈیم بیٹری تیار کر لی ،بیٹری ناقابل یقین حد تک تیز چارجنگ کی صلاحیت اور غیر معمولی طور پر طویل عمر کی حامل، ایک چارجنگ سے الیکٹرک گاڑی 400 سے 500 کلومیٹر تک کا سفر کر سکے گی ۔ گوادر پرو کے مطابق چین میں زیڈ جے یو ہانگژو گلوبل سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انوویشن سینٹر (ایچ آئی سی) کے پاکستانی محقیق ڈاکٹر محمد یوسف نے ایک انٹرویو میں اپنی تازہ ترین ایجاد ری چارج ایبل سوڈیم بیٹری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "یہ بیٹری ناقابل یقین حد تک تیز چارجنگ کی صلاحیت اور غیر معمولی طور پر طویل عمر کی حامل ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق روایتی ڈرائی بیٹریوں سے وابستہ زیادہ لاگت او ر عالمی سطح پر بیٹریوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے مہنگے لیتھیم کی وجہ سے ایک متبادل حل کی ضرورت ہے۔ سوڈیم، وافر اور اقتصادی، ایک قابل عمل آپشن ہے. سوڈیم پر مبنی ٹیکنالوجی کے ساتھ، ہماری ریچارج ایبل بیٹری کی لاگت کو 30 سے 40 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یوسف نے 400 سے 500 کلومیٹر کے فاصلے تک برقی گاڑیوں کو طاقت دینے کی صلاحیت رکھنے والی بیٹری ڈیزائن کرکے طویل فاصلے کے سفر میں انقلاب لانے کے اپنے پرجوش مقصد کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ "بہتر ڈسچارج ریٹ اور لمبی عمر اسے موبائل ڈیوائسز، لیپ ٹاپس، الیکٹرک کاروں اور الیکٹرک بائیکس سمیت ایپلی کیشنز کی ایک وسیع رینج کے لئے موزوں بناتی ہے۔ ڈاکٹر یوسف اور ان کی ٹیم نے اپنی بیٹری ٹیکنالوجی کو کمرشلائز کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم پہلے ہی اپنی بیٹری کو چینی مارکیٹ میں متعارف کرا چکے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان اور دنیا بھر میں پیدا ہونے والی توانائی اور بجلی بنیادی طور پر تیل، گیس اور کوئلے پر منحصر ہے، جس کی وجہ سے نمایاں آلودگی اور ان محدود وسائل میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے. سولر سیل، ونڈ انرجی اور ہائیڈرو پاور مستقبل ہیں۔ توانائی کے عالمی منظرنامے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے قابل تجدید توانائی کے وسائل کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ "ان ماحول دوست اقدامات کی حمایت کرنے کے لئے، سستی بیٹریاں تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے جو قابل تجدید توانائی کو طویل مدت تک ذخیرہ کرنے کے قابل ہوں. اگلے مرحلے میں میں سی پیک منصوبے کے توانائی کے شعبے میں شامل ہونا چاہتا ہوں اور توانائی کی نئی بیٹریوں کی تحقیق اور ترقی میں پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے ججز کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کر دی گئی۔ سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اداروں اور ججز پر تنقید کرنے کی روش کو روکنا ہوگا حالیہ دنوں میں کسی نے فیصلوں کے اوپر کوی قانونی تنقید نہیں کی صرف ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہزاد شوکت کا کہنا تھا کہ ججز پر تنقید کا ٹرینڈ رکنا چاہیے اور ہم ججز کو نشانہ بنائے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان بار کونسل کے واس چیرمین ہارون الرشید نے بھی پریس کانفرنس کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آی )کیخلاف انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ دیا جس کے حکم میں اگر کوی کمی ہے تو بات ہو سکتی ہے لیکن وکلا ایسے ریمارکس نہ دیں جس سے ججز کی توہین ہو۔ واس چیرمین پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس(ر)عمرعطا بندیال کیدور میں پی ٹی آی کی درخواست رات کو لگتی تھی، بندیال صاحب کے دور میں پی ٹی آی کے حق میں فیصلے آنے پر وہ خوش تھے، اب آین اور قانون کے مطابق فیصلے ہو رہے ہیں۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آی نے جمہوریت کو اس وقت نقصان پہنچایا جب اسمبلیوں سیاٹھ کر چلے گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے حامی ہیں، پی ٹی آی نے نام نہاد انٹرا پارٹی الیکشن ایک گاوں میں کروایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات رف حسن پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔ تحریک انصاف کے رہنماں کے درمیان اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور سینئر رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے سیکرٹری اطلاعات رف حسن پر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ شیر افضل مروت نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ روف حسن نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ کا الائنس ختم کرایا اور وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے مخالف صحافیوں کو ٹکٹ بھی دلوانا چاہتے ہیں۔ شیر افضل کا کہنا تھا کہ روف حسن نگران حکومت میں موجود اپنیبھائی فواد حسن فواد کیلئے کام کر رہا ہیں، میں نے صرف الزام نہیں لگایا بلکہ حقیقت بیان کی ہے۔ شیر افضل نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے شیرانی گروپ سے اتحاد کی منظوری دے دی تھی لیکن روف حسن نے اتحاد پرعمل درآمد نہیں ہونے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آئی ایم ایف جائزے کی کامیابی کے بعد پاکستان کیلئے ایک اور پیشرفت متوقع ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے رواں ہفتے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکییجانیکا امکان ہے،یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض 1 سال کیلئے مخر کیا جائے گا۔ یو ایای کو این ارب ڈالرپر 3 فیصد اورمزید ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائیگا، وزیراعظم آفس اوروزارت خزانہ کی قرض رول اوورکرانے کیلئے بات چیت جاری ہے،وزارت خزانہ حکام رواں ہفتے کے دوران 2 ارب ڈالر قرض مخر ہونے کیلئے پرامید ہیں خیال رہے کہ یو اے ای نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالر جمع کرا رکھے ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدرمتحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا،یو اے ای سے 2 ارب ڈالرکا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ نے ستمبر 2023 کو ختم ہونے والے جاری مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا، اس کا خالص منافع 448.45 ملین روپے سے بڑھ کر 1.11 بلین روپے ہو گیا۔ پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں، 149.1 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔آمدنی 19.2 بلین روپے تک پہنچ گئی، جس نے 16.54 بلین روپے کے مقابلے میں 16.1 فیصد اضافہ درج کیا۔موثر ورکنگ کیپیٹل مینجمنٹ، پیداواری صلاحیت اور برآمدات اور مقامی مارکیٹ کے مواقع پر توجہ کے نتیجے میں سٹیل کی قیمتوں میں کمی اور سست اقتصادی ترقی کے باوجود آمدنی اور منافع میں نمایاں اضافہ ہوا۔مجموعی منافع بڑھ کر 2.46 بلین ہو گیا جو 2.23 بلین روپے تھا۔ تاہم، مجموعی منافع کا مارجن قدرے کم ہو کر 12.83فیصدہو گیا۔دریں اثنا، مالیاتی لاگت 77.31 فیصد کم ہو کر 195.68 ملین روپے تک پہنچ گئی جو 862.55 ملین روپے تھی۔ اسی طرح، ٹیکس سے پہلے کا منافع 1.77 بلین روپے تک بڑھ گیا جو 494.4 ملین روپے تھا، جس میں 258.60 فیصد کی زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی شیئر آمدنی 1.03 روپے سے بڑھ کر 2.57 روپے ہو گئی۔سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کے مطابق، جون 2023 میں، کمپنی کے غیر موجودہ اثاثوں کی مالیت 20.6 بلین روپے تھی، جو ستمبر 2023 تک 1.01 فیصد کم ہو کر 20.4 بلین رہ گئی۔کمپنی کی پوری سہ ماہی میں اپنے اثاثے بنانے، مارکیٹ میں مالی طور پر اپنی پوزیشن کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کی خواہش موجودہ اثاثوں میں 19.55فیصدکے نمایاں اضافے سے ظاہر ہوتی ہے۔سہ ماہی کے اختتام پر، کل اثاثوں میں 9.53 فیصد اضافہ ہوا۔کل شیئر ہولڈر ایکویٹی میں 0.14فیصدکا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زیر جائزہ مدت کے دوران، کمپنی کی نان کرنٹ واجبات میں 3.51 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ تاہم، ستمبر 2023 میں ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی میں موجودہ واجبات میں 23.70 فیصد اضافہ ہوا۔ایکویٹی اور واجبات سہ ماہی کے اختتام پر 46.43 روپے پر رہے، جون 2023 میں 42.39 بلین روپے کے مقابلے میں، 9.53 فیصد اضافہ ہوا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کے پاس مالی سال 24 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر کل اثاثوں کے برابر ایکویٹی اور واجبات کی رقم تھی۔انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کی خالص فروخت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جو مالی سال 22 میں 91.42 بلین روپے کی چوٹی تک پہنچ گئی ہے اس سے پہلے کہ مالی سال 23 میں یہ گھٹ کر 76.75 بلین روپے تک پہنچ گئی۔ مالی سال 20 میں خالص فروخت 48.08 بلین روپے اور مالی سال 21 میں 69.79 بلین روپے رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی تعمیراتی شعبے میں توانائی کی کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کی قیادت کر رہی ہے۔ ایک اہم مداخلت انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ کی ترقی اور نفاذ ہے۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے اتھارٹی کے ایک اہلکار نے کہاکہ این ای سی اے کئی اقدامات کی قیادت کر رہا ہے جس کا مقصد تعمیراتی شعبے میں توانائی کی کارکردگی کو فروغ دینا ہے۔ ایک اہم اقدام میں ای سی بی سی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد شامل ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کریں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر نئی عمارت توانائی کے موثر طریقوں پر عمل پیرا ہے اور جدید ٹیکنالوجیز کو شامل کرتی ہے۔ای سی بی سی2023 نئی عمارتوں اور نظاموں کی ڈیزائننگ اور تعمیر، موجودہ عمارتوں میں نئے آلات کی تنصیب، بجلی کی لوڈ کی حد سے تجاوز کرنے اور توانائی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے روایتی عمارتوں کو دوبارہ تیار کرنے کا احاطہ کرتا ہے۔نظرثانی شدہ ضابطہ اعلی درجے کے گھریلو اور تجارتی صارفین پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور اس کا مقصد عوامی تحفظ پر سمجھوتہ کیے بغیر توانائی کا تحفظ کرنا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ یہ نیا کوڈ غیر ضروری طور پر لاگت میں اضافہ یا نئے مواد اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو محدود نہ کرے۔اتھارٹی زیادہ تر صنعت، زراعت، نقل و حمل، بجلی اور عمارتوں میں توانائی کے ضرورت سے زیادہ استعمال پر توجہ مرکوز کرتی ہے جس سے ملک کے وسائل پر بہت زیادہ دباو پڑ رہا ہے۔ نیکا نے پراڈکٹ انرجی ایفیشنسی لیبلنگ پروگرام پر کام شروع کر دیا ہے کیونکہ صارفین کی آگاہی اس کی طلب میں اضافہ کر سکتی ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں توانائی کی ماہر اور سینئر ریسرچ اکانومسٹ عافیہ ملک نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ پاکستان کا عمارتی شعبہ رہائشی، تجارتی اور عوامی گزشتہ دو دہائیوں سے مسلسل ترقی کر رہا ہے۔پاکستان میں شہری کاری تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ توانائی کی ضرورت میں اضافہ کر رہا ہے۔ جیسے جیسے عمارت کا شعبہ پھیلتا ہے، توانائی کی کارکردگی کو ترجیح دینا اہم ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر عافیہ نے اس انضمام کے ممکنہ اثرات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ای سی بی سی ایک اہم ٹول ہے جو تعمیراتی منظر نامے کو نئی شکل دے سکتا ہے۔ اس اقدام سے تعمیراتی صنعت کو تبدیل کرنے اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کی توقع ہے، بالآخر توانائی کی کھپت اور کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور معاشی نمو کو تیز کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام کے تحت سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان موثر معلومات کی ترسیل اور سرمایہ کاروں کو مراعات کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے لیے کمر بستہ ہے۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی صدر نگہت اعوان نے ایک سیمینار کے دوران اس تبدیلی کے اقدام پر روشنی ڈالی۔ صنعت کی اہم شخصیات اور ایس ای سی پی کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔نگہت نے کاروبار کی فعال حمایت اور رجسٹریشن میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کی انشورنس خدمات اور مصنوعات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کرنے کا مقصد وسیع تر سامعین تک پہنچنا اور ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔انہوں نے موثر اقدامات پر ایس ای سی پی کی تعریف کی جس کے نتیجے میں نئی کمپنی کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ہوا، جس کی وجہ اندرونی آٹومیشن اور ادارہ جاتی اصلاحات ہیں، جو مثبت اقتصادی ترقی کا اشارہ ہے۔ایڈیشنل رجسٹرار سید افتخار حسین نے 200,000 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ ایک سرکاری ادارے کے طور پر ایس ای سی پی کے کردار پر زور دیا، کاروبار کے آپریشنز اور قرض کے عمل کو آسان بنانا،سرمایہ کاری، مسابقت، انٹرپرینیورشپ اور مالی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے ایس ای سی پی کے اقدامات، سرمایہ کاروں تک رسائی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ پاکستان میں مزید متحرک اور سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ کاروباری ماحول میں حصہ ڈالیں گے۔بدلتے ہوئے منظرنامے کے جواب میںکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے ایس ای سی پی پر زور دیا کہ وہ کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کے لیے ایک وقف ہیلپ ڈیسک قائم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ مقامی کاروباری اداروں کو اچھی طرح سے آگاہی اور مدد فراہم کی جائے۔مجموعی طور پر ایس ای سی پی کی جانب سے ٹیکنالوجی کی تزویراتی قبولیت پاکستان کو سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک پرکشش مقام کے طور پر رکھتی ہے
۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، ایس ای سی پی کے شریعہ مشیر ڈاکٹر سید ایم عبدالرحمن نے کہا کہ کمیشن کا سرمایہ کاروں تک رسائی اور معلومات کی ترسیل کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا حالیہ عزم پاکستان کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ انشورنس سروسز اور مصنوعات کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر ایس ای سی پی کا زور قابل تعریف ہے۔عبدالرحمن نے کہاکہ ایک ایسے دور میں جہاں ڈیجیٹلائزیشن معاشی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، وسیع تر سامعین تک پہنچنے اور انتہائی ضروری سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کمیشن کا فعال موقف ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ایس ای سی پی کی اندرونی آٹومیشن اور ادارہ جاتی اصلاحات کا ٹھوس نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اضافہ نہ صرف اقتصادی ترقی کے لیے ایک مثبت رفتار کا اشارہ دیتا ہے بلکہ کاروباری منظر نامے کو آسان بنانے کے لیے ایس ای سی پی کے اقدامات کی تاثیر کو بھی واضح کرتا ہے۔ایس ای سی پی کے مالیاتی شعبے میں مسابقت کو فروغ دینے، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے، مالی شمولیت کو بڑھانے اور مارکیٹ کو وسیع کرنے کے لیے عالمی بہترین طریقوں سے ہم آہنگ ہیں۔ سرمایہ کاروں کی رسائی کے لیے ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے کمیشن کا عزم نہ صرف پاکستان کو تکنیکی لحاظ سے ایک جدید مارکیٹ کے طور پر رکھتا ہے بلکہ ایک شفاف اور موثر کاروباری ماحول کو بھی یقینی بناتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ بالخصوص خواتین کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کرکے دستکاری کی برآمدات کے ساتھ ساتھ دیہی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سندھ پاکستان میں دستکاری کا اہم مرکز ہے کیونکہ تقریبا 80 فیصد دستکاری اسی صوبے میں بنتی ہے۔ زیادہ تر مصنوعات کراچی اور لاہور پہنچائی جاتی ہیں۔دستکاری کو بنیادی طور پر کاریگروں کے کام کے طور پر سمجھا جاتا ہے اور بعض اوقات اسے کاریگر کا کام بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک قسم کا کام ہے جس کے ذریعے سادہ اوزاروں کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھ سے مختلف خوبصورت چیزیں بنائی جاتی ہیں۔دستکاری ملک کے مختلف خطوں کے کاریگروں کی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کا ایک طاقتور اظہار ہے۔ سندھ پاکستان کے ان صوبوں میں سے ایک ہے جو دنیا میں اپنے مختلف دستکاری اور فنون کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ روایتی دستکاری کے ورثے سے مالا مال ہے جو صدیوں سے گزرتا ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے دستکاری ونگ کے ڈائریکٹر منظور سولنگی نے کہا کہ دستکاری خواتین کا ذریعہ معاش بھی ہے۔ بنیادی طور پر خواتین دستکاری کی تیاری میں مصروف ہیں لیکن ان کی شراکت کو تسلیم نہیں کیا جاتا کیونکہ پاکستانی خواتین اب بھی وسائل اور مواقع تک مساوی رسائی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔سندھ میں دستکاری کی پیداوار کے پیچھے دو مقاصد ہیں، پہلا، یہ روایت ہے، دوسرا، یہ اقتصادی ہے۔ سندھ میں دستکاری کا ایک ترقی یافتہ شعبہ جی ڈی پی میں شاندار شراکت، سرمایہ کاری کے مواقع، زرمبادلہ کی کمائی میں اضافہ، ثقافتی تحفظ کی ضمانت دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو ایسے کاریگروں سے نوازا گیا ہے جو بناوٹ اور خوبصورت دستکاری میں ماہر تھے، جن کی عالمی سطح پر منافع بخش مانگ تھی اور ضرورت صرف اس بات کو یقینی بنانے کی تھی کہ پیداوار کو منظم اور کم لاگت سے کیا جائے۔سولنگی نے کہاکہ زیادہ تر برآمد کنندگان کراچی میں مقیم ہیں۔ مختلف خطوں میں چھوٹے پیمانے پر دستکاری توجہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔مقامی کاریگروں کو فروغ دینے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے برآمدی مراکز کو علاقائی مقامات پر یکساں طور پر تقسیم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے عملی قانون سازی، اعلی معیار کے آدانوں کی باقاعدہ فراہمی، اور بینکوں ذریعے مقامی پیداواری اکائیوں کو چھوٹے اور درمیانی مدت کے قرضوں کی فراہمی کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ نمائشیں اور میلے گھریلو اور عالمی سطح پر دستکاری کی مارکیٹنگ کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ نے عراقی شہر اربیل میں ایرانی پاسداران کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایرانی بلیسٹک میزائلوں کے حملے سے امریکہ کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا،امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہم عراق کے استحکام کو کمزور کرنے والے ان ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، ہم ان حملوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا ' ہم عراقی حکومت اور کردستان کی علاقائی حکومت کی عراقی عوام کی امنگوں کے لیے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،میتھیو ملر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ایرانی میزائل حملے سے امریکہ کا کوئی جانی نقصان ہوا ہے اور نہ ہی امریکی تنصیبات کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عراق کے شہر اربیل میں 2مقامات پر ایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملوں میں کمانڈر سمیت داعش کے کئی دہشتگرد ہلاک ہو گئے،ایرانی میڈیا کے مطابق کردستان میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا گیا جبکہ دہشت گرد گروہوں کے اجتماع کو بھی بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا،غیر ملکیمیڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اربیل میں ہلاک داعش کے دہشت گرد ایران کے شہر کرمان میں حملے میں ملوث تھے،دوسری جانب امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں 4افراد ہلاک ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گزشتہ تین برسوں میں 5امیروں کی دولت دگنی جبکہ 5ارب افراد غریب تر ہوگئے،انسداد غربت کے لیے کام کرنے والے برطانوی ادارے آکسفیم کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے پانچ امیروں کی مجموعی آمدن گزشتہ 3سال کے ہر گھنٹہ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز بڑھی ،رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے عوام جنگوں اور وباں کے باعث مہنگائی کے زلزلوں کی زد میں ہیں، جب کہ ارب پتیوں کے خزانے بڑھتے جارہے ہیں۔ دنیا کی حکومتیں ارب پتیوں پر سالانہ ایک کھرب آٹھ ارب ڈالرز ویلتھ ٹیکس عائد کرے اور چیف ایگزیکٹو افسروں کی آمدن پر روک لگائے،آکسفیم کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 5امیروں میں فرینچ کمپنی لوئی ویٹون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنارڈ آرنالٹ، ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس، سرمایہ کار وارن بفے ، اوریکل کے لیری ایلیسن اور ٹیسلا کے ایلون مسک شامل ہیں،ان کی مجموعی آمدن 405ارب ڈالرز سے بڑھ کر 869ارب ڈالر ہوگئی،آکسفیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم جاری رہی تو دنیا پہلا کھرب پتی 2034تک دیکھ لے گی جبکہ غربت اگلے 229 سال ختم نہیں ہوگی،رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کی ارب پتی کلاس یقینی بناتی ہے کہ ان کی کارپوریشنز دوسروں کی محنت کے بل بوتے پر خزانے اگلتی رہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں موسم کی شدت کے سبب نظام زندگی متاثر ہے جب کہ مختلف مقامات پر حادثات میں 6افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ہوائی اڈوں سے داخلی اور بیرون ممالک تقریبا 10ہزار پروازیں منسوخ یا التوا کا شکار ہوچکی ہیں، پچھلے تین روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20ہزار تک پہنچ گئی ہے،امریکا کی بعض ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے 20سے 40ڈگری کم ہوگیا ہے جس کے سبب امریکا کے 80فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں، تیز ہوائوں کے جھکڑ اور برفباری کا سامنا کرنے والی ریاست اوریگن میں 4اموات ہوئی ہیں جہاں 90ہزار شہری بجلی سے محروم ہیں،ریاست یوٹاہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا اور اس ریاست میں 4 فٹ تک برف پڑچکی ہے، اس کے علاوہ ریاست وامنگ میں برف کا تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا،ریاست مونٹانا میں سرد ہواوں کے سبب درجہ حرارت منفی 40تک گرگیا ہے جب کہ ریاست ٹیکساس میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بجلی کا غیرضروری استعمال نہ کریں تاکہ سپلائی برقرار رہے،ریاست فلوریڈا کے بعض حصوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فلسطینی نوجوان کے چاقو سے حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 14افراد زخمی ہوگئے،اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں ایک فلسطینی نوجوان نے چاقو سے حملہ کرکے ایک یہودی خاتون کو ہلاک اور 14افراد کو زخمی کردیا،رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 3افراد کی حالت تشویشناک ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق صہیونی پولیس نے حملہ آور فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مصر نے اسرائیل کو مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان صلاح الدین سرحدی محور کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مصری سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ غزہ کے ساتھ سرحد کو کنٹرول کرنا مصر کی ذمہ داری ہے، ہم کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دیتے، دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدہ اسرائیل کو صلاح الدین "فلاڈیلفیا" کے محور میں کسی بھی فوجی نقل و حرکت سے روکتا ہے۔انہوں نے سرحد پار سے غزہ کی پٹی میں ہتھیاروں کی سمگلنگ کے الزامات کی بھی تردید کی،مصری اہلکارنے اس بات کی بھی تردید کی کہ فلاڈیلفیا کے محور پر نئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ ہم آہنگی پائی جاتی ہے،انہوں نے اس حوالے سے بین الاقوامی میڈیا میں آنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ صلاح الدین محور جسے "فلاڈیلفیا ایکسس" کہا جاتا ہے غزہ کی پٹی کے اندر شمال میں بحیرہ روم سے لے کر جنوب میں کارم شالوم کراسنگ تک مصر کی سرحد کے ساتھ پھیلا ہوا ہے جس کی لمبائی تقریبا 14کلومیٹر ہے۔امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے ہفتے کے روز اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے مصر کو جلد ہی فلاڈیلفیا کے محور کو کنٹرول کرنے کے اپنے منصوبے سے آگاہ کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ کے لوگوں کیلئے زندگی جہنم بنا دی گئی ہے، یہاں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں، ہر وقت منڈلاتے خطرات کا خوف الفاظ میں بیان کرنے سے باہر ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے صحت مراکز پر 300سے زائد حملے کیے گئے اور تاحال امداد کی رسائی کیلئے مشکلات درپیش ہیں،عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت غزہ میں صرف 15اسپتال کام کر رہے ہیں اور وہاں پر بھی صرف محدود طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے افراد کو انتہائی ضروری مدد فراہم کرنے سے بھی روکا جار رہا ہے،خیال رہے کہ 7اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 24ہزار سے متجاوز ہوچکی ہے جبکہ 60ہزار 317سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت سے شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ کرنے پر جنوبی افریقہ نوبل پرائز کا حقدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اس قدر وسیع پیمانے کا عوامی قتل عام دو طرفہ فائرنگ سے نہیں ہوا براہ راست بمباری سے کیا گیا ہے،کولمبیا کے صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا ایکس سے ایک سول سوسائٹی تنظیم کے جاری کردہ بیان کا جواب دیا ہے۔ بیان میں سول سوسائٹی تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں ہلاک ہونے والی عورتیں اور بچے، اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں،دعوے کے جواب میں صدر پیٹرو نے کہا ہے کہ یہ دعوی درست نہیں ہے فلسطینی عورتوں اور بچوں کی اموات دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آنے سے نہیں ہوئیں۔ ان اموات کا ذمہ دار نیتان یاہو ہے اور یہ وسیع پیمانے کا قتل عام براہ راست بمباری کا نتیجہ ہے،صدر پیٹرو نے بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا دعوی دائر کرنے پر جنوبی افریقہ کو سراہا اور کہا ہے کہ آج اگر کوئی عالمی نوبل امن ایوارڈ کا حقدار ہے تو وہ فلسطینی عوام کی نسل کشی کے جرم میں نیتن یاہو کو عدالت کے کٹہرے میں لانے والا جنوبی افریقہ کا آئینی وفد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیل نے شمالی غزہ کو جان بچانے والی ادویات کی فراہمی روک دی ہے ، غزہ میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام دوائیں اور فیول لے جانے والے قافلوں کو شمالی غزہ جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔ بین الاقوامی امدادی اداروں نے اسرائیل سے امداد اور دواں کی ترسیل کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے،عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں ظلم کا بازار گرم کرنے والی اپنی 4ڈویژن فوج میں سے ایک ڈویژن کو غزہ سے نکال کر مغربی کنارے میں تعینات کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غزہ میں اسرائیلی فوج کی اسپتالوں،اسکول اور گھروں پر شدید بمباری سے مزید 132فلسطینی شہید ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی قابض فوج سے جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 134فلسطینی شہید ہوگئے،7اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 24ہزار سے تجاوز کر گئی،ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں5فلسطینی شہید، 5زخمی ہوگئے جبکہ دو گھر گرا دیے،رپورٹ کے مطابق نابلس کی یونی ورسٹی سے متعدد طلبا بھی گرفتار کرلیے گئے،دوسری جانب تل ابیب کے نزدیک یہودی بستی میں حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ حملے کے شبے میں 2فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا،رپورٹ کے مطابق ناروے کی امدادی تنظیم نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال کو صدی کا بدترین انسانی بحران قرار دے دیا،ادھر اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں جاری فوجی آپریشن خاتمے کے قریب ہے ۔جنگ کے خاتمے کے بعدغزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے ۔ غزہ میں فلسطینی رہتے ہیں اس لیے مستقبل میں فلسطینی ہی اس پر حکومت کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے صوبے میں امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ صوبے میں بدامنی کے بڑھتے واقعات پر نگران وزیراعلی سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھا ہے۔ خط میں جسٹس(ر)مقبول باقر نے کہا کہ سندھ کے بڑے شہروں سمیت دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، صوبے کے سنگین جرائم میں اضافہ خوش آئند نہیں ہے، بگڑتی صورتحال کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے بدستور خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے مزید لکھا کہ کراچی میں سٹریٹ کرائم جیسی واردات روزانہ بڑھتی جا رہی ہیں، انتخابی امیدواروں پر حملہ اور دن دیہاڑے اغوا کے واقعات کی بھی رپورٹس ہیں، صحافیوں، وکلا، ڈاکٹرز، تاجرز اور دیگرپیشہ ور افراد کی جان و مال کو خطرات لاحق ہیں۔ نگران وزیراعلی سندھ نے صوبے میں جرائم کی بڑھتی لہر کے خلاف فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں درج شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاک فضائیہ نے سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بصیرت انگیز قیادت میں دشمنان پاکستان کو تزویراتی مات دے دی۔ پاک فضائیہ نے موجودہ بین الاقوامی اسٹریٹیجک خطرات کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر نئے ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے دوست ممالک سے جدید نظام کے حصول اور خود انحصاری کے فروغ کے ذریعے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیئے اہم اقدامات عمل میں لائے ہیں۔پاک فضائیہ نے خود کو ایک طاقتور قوت کے طور پر مستحکم کرنے اور خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، کی قیادت میں پاک فضائیہ ایک 'نیکسٹ جنریشن' ایئر فورس بن چکی ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز، حربی آلات اور انسانی وسائل کی شمولیت جبکہ جدید فضائی عسکری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایوی ایشن، اسپیس، سائبر، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں فل اسپیکٹرم کراس ڈومین ملٹی ارینا جنگی تیاریوں کے لیے جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ معیاری جے-10 سی لڑاکا طیاروں، بغیر پائلٹ کے اڑنے والے ڈرونز، جدید الیکٹرونک وارفیئر پلیٹ فارمز، فورس ملٹی پلائرز، جدید ترین انٹیگریٹڈ فضائی دفاعی نظام، ایئر موبیلیٹی پلیٹ فارمز، HIMADS اور ہائپرسونک میزائلوں کی صلاحیتوں کی شمولیت سے پاکستان کے دفاع کو تقویت ملی ہے۔اس تزویراتی کامیابی میں ایک اہم سنگ میل ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کا حصول ہے، جن کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جو ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں بونگہ حیات روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے ایک جزوی تیار شدہ آئی ای ڈی، دو پرائما کارڈ اور ایک ڈیٹونیٹر برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گرد کا نام اسامہ فاروق ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے جبکہ تحصیل جام پور کا رہائشی ہے۔ سی ٹی ڈی ساہیوال نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف سے جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کا اتحاد ختم ہو گیا۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ اتحادی نہیں رہے۔ یاد رہے کہ جے یو آئی شیرانی کے مولانا گل نصیب نے بلے کے نشان کی واپسی کو قانونی فیصلہ قرار دیا تھا۔ مولانا گل نصیب نے کہا تھا کہ جب پی ٹی آئی وکلا دفاع نہ کر سکے تو سپریم کورٹ کا کیا قصور، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے نتیجے میں اب تک ہزاروں کلو منشیات برآمد کرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق متعلقہ حکومتی اداروں کا منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ۔ 31 دسمبر دسمبر تا 7 جنوری کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر سے 26 افراد گرفتار اور 3929 کلو منشیات ضبط کی جا چکی ہیں۔ آپریشنز کے دوران بلوچستان سے 3369 کلو گرام، کے پی سے 303 کلوگرام، گلگت سے 17 کلو گرام، پنجاب سے 18 کلوگرام اور سندھ سے 220 کلو گرام منشیات ضبط کی جا چکی ہیں۔ بلوچستان سے 412 کلو ہیروئن،2956 کلو چرس اور کے پی سے 295 کلو چرس جبکہ 8 کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔ پنجاب سے 12 کلو میتھ جبکہ سندھ سے 220 کلو چرس اور گلگت سے 12 کلو چرس ضبط کی گئی۔ یکم ستمبر سے اب تک منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ملک بھر سے 819388 کلو منشیات برآمد اور 716 مجرمان گرفتار کیے جاچکے ہیں، قانون نافذ کرنے والوں ادارے ملک بھر میں انسداد منشیات کے آپریشنز کامیابی سے جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم کے لیے جامع پلان مرتب کرلیا۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ترتیب دیے گئے پلان کے تحت پارٹی کے تمام حلقوں کے امیدواروں کی نشان کے ساتھ حتمی فہرست جاری کی جائیگی جب کہ ڈویژن سطح پر دیرینہ کارکن کو کوآرڈینیٹر مقررکیا جائے گا۔ پلان کے تحت پارٹی کا کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں ویڈیو بیان جاری کرے گا، مجوزہ منصوبے کے تحت سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو سینٹرل پنجاب میں کوآرڈینیٹر مقررکرنے کی ذمہ داری سونپی جائیگی۔ پلان کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب تمام آرڈینیٹرز کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اسٹیشن اور پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لکی مروت میں تھانہ پیزو پر گزشتہ رات دہشتگردوں نے حملہ کیا، دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی گئی۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس چیک پوسٹ گنڈی چوک پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دونوں واقعات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے لئے ہماری ضرورت پڑے گی اور ہم آئینی ترامیم کے علاوہ کسی بات پر نہیں مانیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عرفان مگسی ایم کیو ایم کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں، تمام خدشات ختم ہوچکے ہیں اب الیکشن ہی چاہتے ہیں، انتخابی سیاسی مہمات بھی شروع ہوچکی ہیں اور ہم بھی رابطہ مہم شروع کرچکے ہیں۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کیلئے ایم کیوایم کی ضرورت پڑے گی اور ہم آئینی ترامیم کے سوا کسی بات پر نہیں مانیں گے، ایم کیوایم وزیر اعظم کے امیدوار کو اپنے ووٹ 3 آئینی بنیادی ترامیم کے عوض دے گی۔ ایم کیو رہنما کا کہنا تھا کہ 10 سال کیلئے ہیلتھ اور تعلیم کیلئے ایمرجنسی لگانا چاہتے ہیں، لوگ کراچی ، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور کی جانب ہجرت کر رہے ہیں، لوگ دیہات سے نکل کر شہروں کا رخ کر رہے ہیں، دنیا بھر میں پلان کر کے نئے شہر بنائے جاتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں صرف اسلام آباد پلان کر کے بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا ریونیو انجن ، یہ تباہ و برباد ہو رہا ہے، بیرون ملک پاکستانی سالانہ 31 ارب ڈالر وطن بھیجتے ہیں، بھارت کے ٹرین لوگ دنیا بھر کی کمپنیوں میں سی ای اوز ہیں ، بھارت نے لوگوں کو پڑھایا ، لکھایا اور ہنر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ 3.2 ارب جبکہ بھارت کی 270 ارب ڈالر ہے، بچوں کو وہ پڑھانا چاہتے ہیں جس کی دنیا میں ضرورت ہے، ہماری یونیورسٹیاں بے روزگار نوجوانوں کی آماجگاہ بن گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ الیکشن کمیشن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں نوٹس ہی نہیں ملا، آج صبح ٹی وی سے معلوم ہوا کہ سماعت ہے، اس پر ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ ڈی ڈی لا آپ نے نوٹس کیا تھا؟ ڈی ٹی لا نے بتایا کہ اس دن جیل میں تاریخ کا اعلان ہوگیا تھا۔ شعیب شاہین نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہم سے تنقید کا حق بھی چھین رہے ہیں، بلے کا نشان بھی چھین لیا، اب الیکشن کے دنوں میں ہمارے لیڈرپرتوہین الیکشن کمیشن کی سزا ہوجائے گی۔ ممبر الیکشن کمیشن نے شعیب شاہین کو جواب دیا کہ ہم نے چھینا نہیں،آپ کو دیا نہیں تھا، اس کیس کو 2 سال ہوگئے ہیں، اس وقت آپ کی حکومت تھی۔ شعیب شاہین نے کہا کہ اللہ کرے فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو، ہمارے اندر لاوا پکا ہوا ہے، ہم اس کا اظہار نہ کریں، رحیم یارخان میں ہمارے وکیلوں پر پرچہ ہوا ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ آپ کے وکلا نے حملہ کیا تھا، تنقید ہونی چاہیے لیکن گالی تو نہیں ہونی چاہیے، یہ کیسز 2021 سے پڑے ہیں،آپ نے کیس کو اتنا طول دے دیا، جیل میں جو ہوا اس پر ہم خاموش رہے، جیسے جوابدہ نے جیل میں کیا ایسا ہم نے پہلے نہیں دیکھا، ہم بہت کچھ کرسکتے تھے۔ اس دوران شعیب شاہین کی الیکشن کمیشن ممبران سے تلخ کلامی ہوئی جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ قانون کے تحت ہر صوبے میں مقامی حکومتوں کا نظام ضروری ہے، مقامی حکومتوں کے بغیر نچلی سطح پر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ شہری مسائل کی نشاندہی پر 2 روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہا کہ کانفرنس کے مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، اس کانفرنس کا مقصد ملک میں درپیش مسائل کی نشاندہی ہے۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا، مقامی حکومتوں کے بغیر نچلی سطح پر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے، قانون کے تحت ہر صوبے میں مقامی حکومتوں کا نظام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری و نجی شعبے کے ماہرین، سول سوسائٹی کو پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے، یہ کانفرنس بھی ملک کے سب سے اہم ترین شہری مسائل کی نشاندہی کے لیے منعقد کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما پیپلزپارٹی اور سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 8 فروری پیپلزپارٹی کی فتح کا دن ہوگا۔ اپنے انتخابی حلقہ پی ایس 77 میں الیکشن مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے، انہوں نے معاشی پروگرام دیا ہے، انشا اللہ کامیاب ہو کر عوام کو تکالیف کا مداوا کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں، بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس پشاور ہائی کورٹ سے بھی واپس لے لیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہماری درخواست غیرموثر ہو گئی ہے، ہم اپنی درخواست واپس لیتے ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بانی پاکستان تحریک انصاف کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستیں دائر کیں جبکہ دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ توشہ خانہ کیس میں 28نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے اور اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان عوامی پارٹی کے صدرخالد مگسی نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدرخالدمگسی نے اپنے بیان میں کہاسپریم کورٹ کے فیصلے نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا،سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کیا،ہم ملک اورپارٹیوں میں جمہوریت کے حامی ہیں۔ خالدمگسی نے مزیدکہا،تحریک انصاف عدلیہ پرالزام ترشی کے بجائے انٹرا پارٹی انتخابات کا ثبوت دے،سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام ہرسیاسی کارکن اورشہری پرفرض ہے، سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن پرتنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا ہے کہ جن شہریوں کی جبری گمشدگی ثابت ہوچکی ہے انہیں ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں سرکاری وکیل اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹیز اجلاس اور تحقیقات میں دونوں شہریوں کی جبری گمشدگی ثابت ہوچکی ہے، اس پر عدالت نے سوال کیا کہ شہری اتنے عرصے سے لاپتہ ہیں کچھ تو کریں، تحقیقات میں کیا سامنے آیا؟ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حافظ فرحان قادری پہلے بھی لاپتہ ہوا تھا اور 2020 میں دوبارہ لاپتہ ہوگیا، اس حوالے سے مدینہ کالونی تھانے میں دو مقدمات درج ہیں، عدالت نے مفرور قرار دیا ہے۔ جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ کچھ بھی ہو لاپتہ شہریوں کو اب عدالت میں پیش کرنا ہو گا۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ لاپتہ شہریوں کو عدالت میں پیش کریں ورنہ خود پیش ہوں، جن شہریوں کی جبری گمشدگی ثابت ہوچکی ہے انہیں ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈیفنس فیز 8 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ حاجی محمد عدنان کے نام سے ہوئی۔ اہل خانہ نے پولیس کوبتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، واقعہ کے وقت عدنان اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا جس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر عدنان کو 3 گولیاں ماردیں جس کے نتیجے میں عدنان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلات سے تھا، مقتول کی گاڑی ساحل تھانے منتقل کردی گئی جب کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ بلوچستان کیلیے لے کر روانہ ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ہلاک اور 4 فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان قاسم اور ریاض ساتھیوں کی مدد سے پولیس کی حراست سے سرکاری رائفل چھین کر فرار ہوئے تھے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ فرار ڈاکوں کی تلاش کے دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 لوگوں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ ہلاک ہو گئے جب کہ 4 ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان درجنوں ڈکیتی وارداتوں میں ملوث تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شیخوپورہ میں تیز رفتار ڈمپر نے اسکول وین کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں وین ڈرائیور جاں بحق اور 7 بچے زخمی ہوگئے۔ حادثہ نارنگ منڈی کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی طلبہ کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 580 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار سے نیچے آگیا۔ منگل کو پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بج کر 12 منٹ پر 580 پوائنٹس یا 0.9 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 688 پر آگیا، جو گزشتہ روز 64 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسیچنج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا، جو برقرار نہ رہ سکا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ سابق وزیراعظم کیخلاف پی ایس اومیں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہے۔ احتساب عدالت میں شاہد خاقان کی حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کردی گئی۔ وکیل خواجہ نوید احمد کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بیمار ہیں، شاہدخاقان عباسی اسلام آبادسے کراچی سفرنہیں کرسکتے۔ شاہد خاقان عباسی کوایک روزہ حاضری سے استثنی دیاجائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر جج نے اظہار برہمی کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کی۔ بشری بی بی اپنے وکیل خالد یوسف چودھری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، تھانہ کوہسار کے تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے جبکہ پراسکیوٹر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کوئی پراسکیوٹر آیا ہے، میں نے بحث سننی ہے؟ پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ کوئی پراسکیوٹر عدالت میں موجود نہیں ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے وکیل خالد یوسف سے مکالمہ کیا کہ آپ بحث کریں میں سن لیتا ہوں، وکیل نے کہا کہ ان کیسز میں سینئر وکیل سلمان صفدر نے دلائل دینے ہیں، آج لاہور ہائی کورٹ میں کیس ہے، سلمان صفدر مصروف ہیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے جتنی بھی ضمانتوں کی درخواستیں التوا میں ہیں سن کر فیصلہ کریں، مجھے نہیں لگ رہا کہ آپ ان درخواستوں کو فیصلے کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلا پراسیکیوٹر اور تفتیشیوں کو میں نے تاریخ نہیں دینی، باقی تفتیشی کہاں ہیں، سارے ریکارڈ سارے پراسیکیوٹر ادھر چاہئیں، اگر 10 بجے پیش نہ ہوئے تو متعلقہ افسر کو طلب کروں گا۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ میں دس بجے تک انتظار کروں گا ورنہ بغیر سنے فیصلہ کروں گا، میں نے بغیر سنے فیصلہ کر دیا تو ذمہ دار تفتیشی افسر ہوں گے، اگر بانی پی ٹی آئی کا پیش ہونا مشکل ہے تو بشری بی بی کا کیس کیوں نہیں التوا میں رکھ رہے۔ وکیل خالد یوسف نے کہا کہ آج ہم تیار تھے بحث کے لئے سلمان صفدر میسر نہیں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مہنگی کی چکی میں پسے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا کو یہ درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔ واضح رہے کہ درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی کے ہوائی اڈے پر بیرون ملک سے آنے والے 2 مزید مسافروں میں کورونا جے این ون ویوینٹ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آر آئی ٹی) مثبت آگیا، گزشتہ روز رہ جانے والے 4 پی سی آر ٹیسٹ بھی مثبت آگئے۔کورونا کی نئی قسم جے این ون ویرینٹ کے7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک جب کہ 5 مقامی ہیں۔حکام نے متاثرہ مسافروں کو ٹیسٹ سے آگاہ کر کے گھروں میں قرنطینہ کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی کراچی کے ہوائی اڈے پر بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں میں جے این ون ویوینٹ کی تصدیق ہوئی تھی، جانچ کے لیے بھیجے گئے 6 میں سے 2 مسافروں میں کورونا کی نئی قسم رپورٹ ہوئی، مسافر بینکاک اور ابوظہبی سے کراچی پہنچے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان رینجرز سندھ اور کراچی واٹر بورڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کر کے 3 غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن اسٹیٹ ایونیو، سائٹ ایریا، ڈاک خانہ چورنگی، کنیز فاطمہ سوسائٹی، سرجانی میں کیا گیا، دوسرے مرحلے میں سب سوائل بور کی آڑ میں پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 4 انچ کے 5 اور 6 انچ کے 2 غیر قانونی کنکشن ختم کر دیئے گئے، آپریشن کے بعد یومیہ 6 لاکھ 30 ہزار گیلن پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے، پانی چوری سے تقریبا 5 کروڑ روپے سالانہ نقصان ہو رہا تھا۔ بیان میں بتایا گیا کہ واٹربورڈ کی 24 اور 84 انچ لائنوں سے پانی چوری کر کے مہنگے داموں پمپنگ سٹیشن کے ذریعے فروخت کیا جا رہا تھا، آپریشن میں 5 پمپنگ موٹرز، 5 واٹر پمپ، جنریٹر، ثمرپمپ اور الیکٹرک تار قبضے میں لئے گئے جبکہ غیر قانونی پمپنگ سٹیشن کو مسمار کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق رینجرز نے اب تک 100 آپریشنز میں 210 غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کر کے 30 کو سیل، 180 کو مسمار کر دیا جبکہ 177 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور میٹھے پانی کی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 15 جنوری کو مزید 778 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 214 مرد، 143 خواتین اور 421 بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کیلئے 42 گاڑیوں میں 72 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 15 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 68 ہزار 929 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال اور گنگارام ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم د یتے ہوئے کہا ہے کہ ہر لمحہ قیمتی ہے ایک منٹ بھی ضائع نہیں کر سکتے، دونوں ہسپتال ٹائم لائن کے اندر مکمل ہو جانے چاہئیں، اپ گریڈیشن کے کاموں میں معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔وزیراعلی محسن نقوی نے گنگارام ہسپتال اور جنرل ہسپتال کا 3 گھنٹے طویل دورہ کیا۔ محسن نقوی نے گنگارام ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، وزیر اعلی نے ہسپتال کے برآمدے سے گزرنے والی سیوریج لائن کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا کو موقع پر ہی طلب کر لیا اور سیوریج لائن کو متبادل جگہ منتقل کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سیوریج لائن کی منتقلی کیلئے مشاورت کے ساتھ متبادل پلان مرتب کیا جائے، محسن نقوی نے ہسپتال کے اندر خالی جگہ پر پودے لگانے اور لینڈ سکیپنگ کی بھی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے ہسپتال میں وارڈز، آپریشن تھیٹرز اور دیگر شعبوں میں کام پر پیش رفت کا مشاہدہ کیا اور 31 جنوری تک ہسپتال کی اپ گریڈیشن کو ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ بعدازاں وزیراعلی جنرل ہسپتال پہنچ گئے، ہسپتال میں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ایمرجنسی بلاک کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، نقوی نے ایمرجنسی بلاک کے اپ گریڈیشن پراجیکٹس کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہر لمحہ قیمتی ہے ایک منٹ بھی ضائع نہیں کر سکتے، دونوں ہسپتال ٹائم لائن کے اندر مکمل ہو جانے چاہئیں، اپ گریڈیشن کے کاموں میں معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کاموں کی جلد تکمیل کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے 6 لاکھ سکوائر فٹ سے زائد ایریا کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے کام شروع کیا گیا ہے، پوری کوشش ہے کہ منصوبے وقت سے پہلے مکمل ہوں اور عوام کو سہولت مل سکے، جس کام کا بیڑا اٹھایا ہے اس کی پیشرفت کا خود جائزہ لیتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی