ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے 10 غیر ملکی کیتھولک رہنماؤں کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں اور جمی لائی کے مقدمات سے متعلقہ قانونی اقدامات کے خلاف مشترکہ طور پر جاری کردہ گمراہ کن اور بہتان آمیز بیان اور اس کی غیر مشروط رہائی کی درخواست کو سختی سے مستردکر دیاہے۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت غیر ملکی کیتھولک رہنماؤں کی طرف سے ایچ کے ایس اے آر کے اندرونی امور اور ایچ کے ایس اے آر کی عدالتوں کے عدالتی اختیارات کے آزادانہ استعمال میں نامناسب مداخلت کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر بیان کرنے کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شناخت سے قطع نظر کوئی بھی شخص جو انصاف کے عمل سے ملزمان کو بچانے کے لیے ایچ کے ایس اے آر میں عدالتی کارروائی میں مداخلت کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ ایچ کے ایس اے آر میں قانون کی حکمرانی کو صریح طور پر نقصان پہنچاتا ہے۔