بیجنگ (شِنہوا) دنیا کی بلند ترین سطح مرتفع چھنگ ہائی ۔ تبت سطح مرتفع کو کاربن سے پاک کردیا گیا ہے۔
شی زانگ خوداختیار خطے کی حکومت کے چیئرمین یان جن ہائی نے "نئے دور میں شی زانگ کی حکمرانی پر سی پی سی کی پالیسیاں، نقطہ نظر اور کامیابیاں" کے عنوان سے وائٹ پیپر پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ضمن میں سطح مرتفع کا علاقہ چین بھر میں سب سے آگے ہے۔
سبز ترقی کو فروغ دینے کی شی زانگ کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سطح مرتفع پر جنگلات کا رقبہ بڑھ کر 12.31 فیصد ہوگیا ہے۔
یان نے خطے میں ہوا کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شی زانگ میں بہترین یا اچھے ہوا کے معیار والے دنوں کا تناسب 99 فیصد سے زیادہ تک ہوچکا ہے اور خطے کا دارالحکومت لہاسا ہوا کے معیار کے اعتبار سے ملک میں سرفہرست ہے۔