• Columbus, United States
  • |
  • ٠٨ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چینی استغاثہ نے تبت کے سابق سینئر قانون ساز کی گرفتاری کا حکم دے دیاتازترین

۰۲ جون، ۲۰۲۳

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے تبت خود مختار علاقائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین جی گوگانگ کورشوت خوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایس پی پی کے مطابق قومی نگران کمیشن نے جی گو گانگ کے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے اسے استغاثہ کے حوالے کر دیا ہے۔ کیس پرمزید کارروائی جاری ہے۔