بیجنگ (شِنہوا) چین میں ابتک 117 گرین ہاؤس گیس آبزرویشن سٹیشن قائم کیے جاچکے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار ژانگ شنگ اینگ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرین ہاؤس گیسز کے مشاہدے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے، چین نے 5 سیٹلائٹ لانچ کیے ہیں جو 2016 سے فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی نگرانی کر سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ایک عالمی سٹیشن اور چھ علاقائی سٹیشنوں کے ساتھ ایک ایٹموسفیرک بیس لائن آبزرویٹری نیٹ ورک بھی قائم کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں گرین ہاؤس گیسز سے متعلق ایک اعلامیہ بھی جاری کیاگیا۔
اعلامیہ کے مطابق،2022 میں چین کے زمینی رقبے کے ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ارتکاز میں سالانہ اوسط اضافہ 2013 سے 2022 کے سالانہ اوسط اضافے سے نمایاں طور پر کم ہے۔