بیجنگ (شِںہوا) آل چائنہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز (اے سی ایف ٹی یو) کی 18 ویں قومی کانگریس بیجنگ میں شروع ہوگئی۔
چینی صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب میں شرکت کی۔
اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور دیگر ریاستی رہنماؤں نے بھی شرکت کی جن میں ژاؤ لی جی ، وانگ ہوننگ ، ڈینگ شوئے شیانگ اور لی شی شامل تھے ۔ یہ تمام کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن تسائی چھی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے تقریر کرتے ہوئے اجلاس کو مبارکباد پیش کی اور ملک بھر کے تمام مزدوروں اور ٹریڈ یونینز کو دلی مبارکباد پیش کی۔

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ آل چائنہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کی 18 ویں قومی کانگریس میں چینی صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور دیگر ریاستی رہنماؤں ژاؤ لی جی ، وانگ ہوننگ ، ڈینگ شوئے شیانگ اور لی شی شریک ہیں۔ (شِنہوا)