• Columbus, United States
  • |
  • ١٣ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

علاقائی معاملات کا فیصلہ علاقائی ممالک کو ہی مشاورت سے کرنا چاہیے:چینی وزیر اعظمتازترین

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳

بشکیک(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے بنیادی عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے رکن ممالک کومل کریہ بات یقینی بنانا چاہئے کہ علاقائی معاملات کا فیصلہ علاقائی ممالک بغیر کسی مداخلت کے اپنی مشاورت کے ذریعے کریں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 22 ویں اجلاس سے جمعرات کو اپنے خطاب  میں وزیر اعظم لی نے خطے میں مشترکہ سیکورٹی رکاوٹ بنانے اور بیرونی مداخلت کے خلاف مزاحمت کرنے پر زور دیا۔