• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی رابطوں اور ثقافت بارے کام کئے جائیں، چینی صدر کی ہدایتتازترین

۰۹ اکتوبر، ۲۰۲۳

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے عوامی رابطوں اور ثقافتی کام بارے ہدایات جاری کی ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے  چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ ہدایت  بیجنگ میں منعقدہ ایک قومی اجلاس میں دی ۔

چینی صدر نے اپنی ہدا یت میں مضبوط ثقافتی اعتماد کی تعمیر، کھلے پن اور جامع پن کے نقطہ نظر پر عمل کرنے اور بنیادی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور تمام محاذوں پر چینی قوم کی تجدید شباب کو آگے بڑھانے کے لئے ایک مضبوط نظریاتی ضمانت، روحانی قوت اور سازگار ثقافتی حالات فراہم کرنے کے لئے نئی بنیادیں قائم کرنے پر زور دیا ہے۔