• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان ، سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیاتازترین

۲۷ اگست، ۲۰۲۳

قلات ، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل میں افغان پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لیکر 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

اتوار کے روز ایک اعلامیہ کے مطابق یہ کارروائیاں ہفتہ کے روز قلات شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی تھیں۔ 

افغانستان کی نگران حکومت نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے علاوہ ہر فرد سے اسلحہ اور گولہ بارود واپس لے گی۔