• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کی عدالت اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے پر کارروائی تیز کرے، فلسطینتازترین

۳۱ دسمبر، ۲۰۲۳

رام اللہ (شِنہوا) فلسطین نے عالمی عدالت انصاف سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل پر "نسل کشی" کے الزام سے متعلق جنوبی افریقہ کے مقدمے پر کارروائی تیز کرے۔

عالمی عدالت انصاف کی پریس ریلیز کے مطابق اس مقدمے میں اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے اور سزا سے متعلق کنونشن (نسل کشی کنونشن) کے تحت عائد ذمہ داریوں پوری نہ کرنے بارے کہا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے بیان میں اس بات کا خاص کر ذکر کیا  ہے کہ جنوبی افریقہ اور فلسطین نے نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا کے بارے میں اقوام متحدہ کے کنونشن پر دستخط کررکھے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے کنونشن کے شق 9 اور اسرائیل کی جانب سے شق 2 اور 3 کی خلاف ورزی پر بہت سے شواہد پیش کئے ہیں جو اس جرم کا ارتکاب روکنے کے لئے اقوام عالم کی ذمہ داریوں سے عین مطابقت رکھتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے عالمی عدالت انصاف سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیلی جارحیت روکنے  کا فیصلہ دیکر "نسل کشی" کی کارروائیاں روکنے سے متعلق جنوبی افریقہ کی درخواست کا فوری جواب دے۔

دوسری جانب حماس نے مزید ممالک سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالتوں میں اسی طرح کی درخواستیں پیش کریں کیونکہ  اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن و سلامتی خطرے میں ہے۔

عالمی عدالت انصاف اقوام متحدہ کا عدالتی ادارہ ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے منشور کے تحت جون 1945 میں کیا گیا تھا جبکہ اس نے باضابطہ طور پر کام کا آغاز 1946 سے کیا تھا۔