بیجنگ (شِںہوا) چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کی ترقی اور پیشرفت ایک دوسرے کے لئے چیلنجز کی بجائے مو قع ہو نا چا ہئے۔
وزارت تجارت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق چینی وزیر تجارت نے یہ بات امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر کی سربراہی میں دو جماعتی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
وانگ نے کہا کہ دونوں معیشتوں کا باہمی تعلق ان کے درمیان مسابقت سے کہیں زیادہ ہے. اس میں دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات فطرتاً باہمی طور پر فائدہ مند ہونے چا ہئیں ۔ ایسی صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون ہی درست انتخاب ہے۔
ملاقات کے دوران فریقین نے چین ۔ امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات اور مشترکہ تشویش کے امور پر معقول اور عملی بات چیت کی۔
وانگ نے کہا کہ چین مسابقت سے گریز نہیں کرتا تاہم اس کا موقف ہے کہ مسابقت منصفانہ اور صحت مند ہو اور اس کی بنیاد بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین پراستوار ہو۔
انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ سلامتی کی حدود کی درست وضاحت کرے اور سلامتی کا تصور بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے گریز کرے۔
اس موقع پر شومر نے کہا کہ امریکہ ۔ چین اقتصادی اور تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی دونوں جماعتیں چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو اہمیت دیتی ہیں۔ وہ چین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی خواہشمند نہیں ہیں اور رابطے و تبادلے مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔