نئی دہلی(شِنہوا) بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے غلط معلومات اور ڈیپ فیکس کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
حکام نے بدھ کو بتایا کہ یہ ایڈوائزری وفاقی وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کی گئی۔
وزارت نے ایڈوائزری میں کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستعدی سے کام لیا جائے اور غلط معلومات اور ڈیپ فیکس کی نشاندہی کے لیے معقول کوششیں کی جائیں اور خاص طور پر ایسی معلومات جو قواعد و ضوابط اور/یا صارف معاہدوں کی شرائط کی خلاف ورزی کرتی ہوں۔وزارت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے مزید کہا کہ وہ ایسے معاملات سے نمٹنے میں تیزی سے اقدامات کریں۔