• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سےعام انسانی امدادی کوششوں میں مدد ملی ہے:ریڈ کراستازترین

۰۴ ستمبر، ۲۰۲۳

جنیوا(شِنہوا)ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے صدرنے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) سے مقامی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے ، بہت سے ممالک اور خطوں میں ضروری خدمات کی فراہمی کے ساتھ اس سے عالمی امدادی امور میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔

   آئی سی آر سی کے صدر مرجانا سپولجارک نے شِنہوا کو دئے گئے ایک  انٹرویو میں کہا کہ  بی آر آئی ایک ترقیاتی منصوبہ ہے جس سے انسانی ہمدردی کے کام میں آسانی پیدا ہوئی ہےکیونکہ یہ پائیدار طریقے سے تنازعات سے متاثرہ لوگوں کی خدمت میں معاون ہے۔

 ایک انسانی ہمدردی کی تنظیم کے طور پر آئی سی آر سی اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ انسانی ہمدردی کے کام مختصر مدت کے لیے نہ ہوں بلکہ ان کا دیرپا اثر پڑے۔

سپولجارک نے کہا کہ یہ یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ تنازعات کا شکارعلاقوں میں رہنے اور کام کرنے والے لوگ پینے کے صاف پانی  اور دیگرضروری خدمات سے مستفید ہوتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ترقیاتی امداد اور انسانی امداد کے درمیان ایک پتلی لکیر ہے اور یہیں پر ہمیں ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوتا ہے۔

   سپولجارک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا انسانی بحرانوں پر بہت بڑا پیچیدہ اثر ہورہاہے، اور یہ کہ غربت، تشدد اور موسمیاتی تبدیلیوں کے درمیان ایک "خطرناک چکر" ہے، جو ایک دوسرے کو مسلسل تقویت دے رہے ہیں۔

 انہوں نےکہا کہ بہت سی جگہوں پر، بارشوں کے نہ ہونے سے غربت میں اضافہ ہورہا  ہے، غربت سے تنازعات پیدا ہوتے ہیں اور تنازعات اکثر ایسی کمیونٹیز میں ہوتے ہیں جو 80 فیصد زراعت پر انحصار کرتی ہیں۔