• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے لیے500 سے زائد کمپنیوں کا اندراجتازترین

۰۳ فروری، ۲۰۲۳

شنگھائی(شِنہوا)500 سے زائد کمپنیوں نے چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای) کے لیے اندراج کرایا ہے جو اس سال 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔

سی آئی آئی ای بیورو نے جمعہ کو بتایاکہ ان کمپنیوں کا مشترکہ نمائش کا رقبہ 2لاکھ مربع میٹر سے زیادہ ہے۔

سی آئی آئی ای بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن چھنگ ہائی نے کہا کہ چھٹی سی آئی آئی ای نمائش کنندگان اور تاجروں کے درمیان عملی تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم  فراہم کرےگی۔