• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین، 2023 تک 2 کروڑ 70 لاکھ گاڑیوں کی فروخت متوقعتازترین

۰۳ ستمبر، ۲۰۲۳

بیجنگ (شِنہوا) چین رواں سال کے دوران اپنی گاڑیوں کی سالانہ فروخت تقریباً 2 کروڑ 70 لاکھ یونٹس تک لے جانے کا ارادہ رکھتا ہے جو 2022 کی سطح سے 3 فیصد زائد ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور 6 دیگر سرکاری محکموں کے مشترکہ طور پر جاری کردہ منصوبے کے مطابق ملک میں نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت کا سالانہ ہدف 90 لاکھ یونٹس مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ برس سے 30 فیصد زائد ہے۔

منصوبے میں ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے مختلف اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں پیٹرول گاڑیوں میں استحکام کے ساتھ نئی توانائی گاڑیوں کی کھپت میں اضافہ، گاڑیوں کی برآمدات میں اضافہ، استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت کی حوصلہ افزائی، مصنوعات کا معیار مضبوط بنانے، صنعتی اور سپلائی چین میں استحکام رکھنے کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانا شامل ہے۔

نئی توانائی گاڑیوں کی کھپت کے لئے تمام موجودہ معاون پالیسیوں کو درست طریقے سے نافذ کیا جائے گا جبکہ پیٹرول گاڑیوں کی خریداری پر مزید کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ آزمائشی علاقوں میں عوامی نقل و حمل کے لئے مکمل الیکٹرک گاڑیوں کی آزمائش شروع کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت کار کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ کے لئے مصنوعات تیار کرکے بیلٹ اینڈ روڈ ممالک اور ابھرتی معیشتوں میں منڈیاں تلاش کرنے کی کوششیں تیز کریں۔