بیجنگ (شِنہوا) چین میں اگست کے دوران گیم شعبے کی شرح نمو میں زبردست اضافہ ہوا۔
تحقیقی ادارے سی این جی کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ملک کی گیم صنعت کو فروخت سے حاصل شدہ آمدن تقریباً 29.23 ارب یوآن (تقریباً 4.07 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 46.08 فیصد زائد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں آمدن میں 2.15 فیصد اضافہ ہوا۔
چین کی موبائل گیم صنعت کی آمدن گزشتہ برس کی نسبت 63.73 فیصد اضافے سے 22.85 ارب یوآن رہی جبکہ کلائنٹ گیمز کی آمدن گزشتہ برس کی نسبت 6.92 فیصد بڑھ کر 5.6 ارب یوآن ہوگئی۔