• Columbus, United States
  • |
  • ١٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین، اندراج شدہ نئی توانائی گاڑیوں کی تعداد 1 کروڑ 82 لاکھ 10 ہزار ہوگئیتازترین

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ستمبر کے اختتام تک گاڑیوں کی ملکیت 43 کروڑ یونٹس تک پہنچ گئی تھی جس میں اندراج شدہ نئی توانائی گاڑیوں کی تعداد 1 کروڑ 82 لاکھ 10 ہزار رہی۔

وزارت عوامی تحفظ کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تمام اندراج شدہ نئی توانائی گاڑیوں میں 1 کروڑ 40 لاکھ 10 ہزار الیکٹرک گاڑیاں تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران چین میں 51 لاکھ 90 ہزار نئی توانائی گاڑیوں کے اندراج ہوۓ جو گزشتہ برس کی اس مدت کی نسبت 40 فیصد زائد اور تمام نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا 28.6 فیصد ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک کے 90 شہروں میں 10 لاکھ سے زائد گاڑیاں ہیں جبکہ ان میں سے 25 شہروں میں گاڑیوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد  ہے۔

چھنگ دو ، بیجنگ اور چھونگ چھنگ میں ہر ایک شہر میں گاڑیوں کی تعداد 60 لاکھ یونٹس سے زائد ہوچکی ہے۔