• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین بحری جہاز کی ملکیت میں عالمی سطح پر سرفہرست: وزارت ٹرانسپورٹتازترین

۱۲ ستمبر، ۲۰۲۳

شنگھائی(شِنہوا)چین مجموعی وزن کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز رکھنے والا ملک بن گیا ہے۔

چینی وزارت ٹرانسپورٹ نے چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں آئندہ ہونے والے نارتھ بند فورم کے حوالے سےمنگل کوایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی بحری جہازمالکان کے ملکیتی بیڑوں کا مجموعی وزن 24 کروڑ92 لاکھ ٹن تک پہنچ چکا ہے۔

2022 میں چین کی بندرگاہوں پر کارگو کی آمدورفت 15 ارب 70 کروڑ ٹن کے قریب تھی اور 20 فٹ  طویل کنٹینرز کے اعتبار سےمجموعی تعداد  29 کروڑ60 لاکھ یونٹس رہی جبکہ وزارت کے اہلکار گاؤ ہائی یون کے مطابق دونوں اعتبار سے چین برسوں سے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔