بیجنگ (شِنہوا) چائنیز اکیڈمی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فار ڈیویلپمنٹ کی جاری کردہ تازہ ترین عالمی اختراع درجہ بندی کے مطابق چین 10 بہترین اختراعی ممالک میں شامل ہے۔
اکیڈمی کی درجہ بندی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نے 40 ممالک کی اختراعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا ہے جن کا مجموعی حصہ عالمی تحقیق و ترقی سرمایہ کاری 95 فیصد اور عالمی جی ڈی پی میں 85 فیصد سے زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین 2022 کی درجہ بندی سے 3 درجے ترقی کرکے 10 ویں نمبر پر آگیا ہے اور یہ واحد ترقی پذیر ملک ہے جو صف اول کے15 ممالک میں شامل ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی اختراع کی فہرست میں زیادہ بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ایشیا، شمالی امریکہ اور یورپ عالمی اختراعی منظر نامے کی قیادت کررہے ہیں جبکہ اس میں مشرق کی سمت اختراع میں تبدیلی آئی ہے۔