• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، دریائے زرد کے طاس کے سائنسی سروے کا آغازتازترین

۲۵ جولائی، ۲۰۲۳

بیجنگ (شِنہوا) چین نے دریائے زرد کے طاس کا جامع سائنسی سروے شروع کردیا ہے۔

چھانگ آن یونیورسٹی اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے کئے جانے والے اس سروے کا مقصد پانی، مٹی، ہوا اور حیاتیات پر منظم تحقیق کے ذریعے دریائے زرد کے طاس کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں معاونت بارے سائنسی اعداد و شمار اور پالیسی مشورے فراہم کرنا ہے۔

سروے ٹیم میں شامل محقق جدید مشاہدے کے نظام اور تکنیکی طریقوں کے ذریعے ماحولیاتی پس منظر کے اعداد و شمار، ارضیاتی اور ہائیڈرولوجیکل پس منظر کے اعداد و شمار، اقتصادی و سماجی پس منظر کے اعداد و شمار اور دریائے زرد کے طاس کے ثقافتی پس منظر کے اعداد و شمار حاصل کریں گے۔

یہ سروے انتظامی اداروں کو ماحولیات، ہائیڈرولوجی، جیولوجی، جیومورفولوجی، آفات کی روک تھام، نقل و حمل اور سیاحت جیسے شعبوں میں رپورٹس اور مشاورت فراہم کرے گا۔

سروے ٹیم تین اسکواڈز پر مشتمل ہے جو 4 اگست کو چین کے شمال مغربی صوبہ شانسی کے شہر شی آن واپس آئیں گے۔

چین میں دریائے زرد کو 'مدر ریور 'کہا جاتا ہے۔ دریا کے کنارے حالیہ برسوں میں ماحولیاتی تحفظ میں یکم اپریل 2023 سے نافذ العمل ییلو ریور پروٹیکشن قانون سمیت مسلسل کوششیں کی گئی ہیں  ۔