• Columbus, United States
  • |
  • ٣٠ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین غیر ملکی مسافروں کے لئے ریلوے خدمات بہتر کرے گاتازترین

۲۹ نومبر، ۲۰۲۳

بیجنگ (شِںہوا) چین غیر ملکی مسافروں کو آسان آن لائن ٹکٹ کی خریداری اور سیلف سروس چیک ان سمیت زیادہ آسان ریلوے خدمات فراہم کرے گا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے جمعے سے غیر ملکی مستقل رہائشی شناختی کارڈ کا نیا ورژن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق نئے کارڈ کے حامل افراد چینی شہریوں کی طرح سیلف سروس اور آن لائن خدمات سے مستفید ہوسکیں گے۔

اس کے علاوہ ریلوے حکام نے غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کی شناخت کے لئے ایک آن لائن خدمت بھی شروع کی ہے۔

اس سے قبل چین کی سرکاری ریلوے ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ سے ٹکٹ خریدنے والے غیرملکی مسافروں کو شناختیٓ معلومات کی تصدیق کے لیے اپنا پاسپورٹ ریلوے اسٹیشن کے کاؤنٹرز پر دکھانا پڑتا تھا۔