بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ نے مشرقی صوبے جیانگ شی کے سابق سینئر قانون ساز ین مائی گن کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
ین اس سے قبل جیانگ شی صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے ڈپٹی سیکرٹری اور قائمہ کمیٹی کے نائب ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
قومی نگراں کمیشن نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ین کا مقدمہ جانچ پڑتال اور قانونی چارہ جوئی کے لیے استغاثہ حکام کو منتقل کردیا تھا۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ کے مطابق مقدمہ کی مزید کارروائی جاری ہے۔