بیجنگ (شِنہوا) چین کی زرعی مصنوعات کی بیرونی تجارت میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت زراعت اور دیہی امور کے مطابق اس عرصے میں منصوعات کی مجموعی درآمدات اور برآمدات 198.62 ارب امریکی ڈالرز رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق چین کی ایسی مصنوعات کی درآمدات گزشتہ برس کی نسبت 5.4 فیصد اضافے سے کے ساتھ 142.78 ارب ڈالرز جبکہ برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.6 فیصد اضافے سے 55.84 ارب ڈالرز رہیں۔
اس مدت میں چین کا زرعی مصنوعات میں تجارتی خسارہ 86.94 ارب ڈالرز رہا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 8.7 فیصد زائد ہے۔