بیجنگ (شِنہوا) چین اور اقوام متحدہ کے خلائی امور دفترکے درمیان تعاون کے تحت منتخب کردہ انٹرنیشنل پے لوڈز کی پہلی کھیپ کے تجربات جلد ہی چین کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ پر ہوں گے۔
چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے ترجمان لِن شی چھیانگ نے جمعہ کوایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یورپی اسپیس ایجنسی کے ساتھ مشترکہ طور پرشروع کیے گئے دس اسپیس ایپلی کیشن پروجیکٹس میں مسلسل پیشرفت ہورہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے بہت سے ممالک اور خطوں کی خلائی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ خلائی جہاز کی ٹیکنالوجی، خلائی سائنس کے تجربات اور خلابازوں کے انتخاب اور تربیت کے سلسلے میں بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مختلف تبادلے اور تعاون کیا ہے۔