• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے لاجسٹک سیکٹر میں نومبرکے دوران تیز رفتار توسیعتازترین

۰۴ دسمبر، ۲۰۲۳

بیجنگ(شِنہوا)چین کے لاجسٹک سیکٹر میں گزشتہ ماہ نومبر کے دوران  تیز ترتوسیع ریکارڈ کی گئی۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ ( سی ایف ایل پی) کے پیر کو جاری اعداد وشمارکےمطابق ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کی کارکردگی جانچنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 53.3 فیصد رہا جس سے اکتوبر کی نسبت 0.4 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

50 سے اوپر انڈیکس توسیع جبکہ اس سے نیچے سکڑن کو ظاہر کرتا ہے۔

سی ایف ایل پی کے چیف اکنامسٹ ہی ہوئی نے کہا کہ نئی  طلب میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے اور کاروبار کیلئے مستحکم توقعات کی بدولت نومبر میں سیکٹر کی کارکردگی بہتر رہی۔