• Columbus, United States
  • |
  • ٢٦ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ کروز جہاز اپنے پہلے سفر پر جانے کے لیے تیارتازترین

۱۶ دسمبر، ۲۰۲۳

شنگھائی(شِنہوا) چین کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ کروز جہاز ایڈورا میجک سٹی اپنے پہلے سفر کی تیاری کے لیے گزشتہ روز اپنی آبائی بندرگاہ پہنچ گیا۔

جہاز شنگھائی ووسونگ کھو انٹرنیشنل کروز ٹرمینل پر جمعہ کی سہ پہر 3 بج کر 40منٹ پر پہنچا۔

دنیا بھر سے عملے کے تقریباً 1ہزار300ارکان پہلے ہی جہاز پر اپنے فرائض سنبھال چکے ہیں، اور تیاریاں اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

یہ کروز جہاز یکم جنوری 2024 کو اپنے پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگا ۔ اس کا پہلا روٹ شمال مشرقی ایشیا کا ہو گا جبکہ چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان روٹ بعد میں شروع کیا جائے گا۔

اس کے بلڈر، سی ایس ایس سی شنگھائی ویگاؤ چھیاؤشپ بلڈنگ کپمنی کے مطابق ایڈورا میجک سٹی کی  لمبائی 323.6 میٹر اور مجموعی وزن 1لاکھ 35ہزار500ٹن  ہے جس کے مجموعی طور پر 2ہزار125 مہمان کمروں میں 5ہزار246 مسافروں کی گنجائش ہے۔

اس کی 16 منزلیں اور عوامی رہائش اور تفریح کے لیے مجموعی طور پر 40ہزار مربع میٹر کی جگہ ہے۔