• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین، خدمات تجارت کے فروغ میں ڈیجیٹل، سبز اختراع کا نمایاں کردارتازترین

۰۴ ستمبر، ۲۰۲۳

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ڈیجیٹل اور سبز منتقلی پر مشتمل اعلیٰ معیار کی ترقی نے چین کی خدمات تجارت کی اہم معاونت کر تے ہوئے غیر ملکی اداروں کے لئے بھی نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔

 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات  کا انعقاد بیجنگ میں کیا جارہا ہے جس کا موضوع " کھلے پن سے ترقی کا فروغ ، تعاون سے مستقبل کی فراہمی" ہے ۔

 ڈیجیٹل اور سبز مہم اس تقریب کی ایک اہم خاصیت ہے جس میں جدید ترین خدمات ، ٹیکنالوجیزاور کاروباری ماڈلز کے متعدد متعلقہ  مو ضوعات پر مبنی فورمز اور نمائشیں شامل ہیں ۔ 2 ستمبر کو شروع ہونے والی یہ نمائش 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔

انٹرنیٹ آف تھنگز، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور بلاک چین سمیت ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز رواں سال خدمات تجارت میلے کا مقبول ترین مقام بن چکی ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کے لئے کثیرالقومی کمپنیز یکجا ہوئی ہیں۔

رواں سال انٹیل چائنہ دوسری مرتبہ میلے میں شرکت کررہی ہے جس نے مصنوعی ذہانت ، پرسنل کمپیوٹرز ، ڈیٹا سینٹرز اور اسمارٹ خوردہ فروخت شعبوں میں ٹیکنالوجی اور ان کا حل پیش کیا ہے۔

انٹیل کے نائب صدر ژو بنگ نے بتایا کہ چائنہ بین الاقوامی میلہ برائےتجارتی خدمات  میں "رواں سال محر کات اور مواقع" موجود ہیں۔ کمپنی نے میلے میں متعدد چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔

چین کی ڈیجیٹلائزیشن مہم کے وسیع و عریض سمندر نے عالمی مارکیٹ کے لئے بڑے پیمانے پر امکانات مہیا کئے ہیں۔ ملک کی ڈیجیٹل معیشت 2022 میں پہلی مرتبہ 500 کھرب یوآن (تقریباً 69.6 کھرب امریکی ڈالرز) سے زائد ہوگئی تھی جو مقامی مجموعی پیداوار کا 41.5 فیصد ہے۔

ملک کی ڈیجیٹل خدمات کی تجارت میں رواں سال پہلی ششماہی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 12.3 فیصد اضافہ ہوا جو خدمات کی تجارت میں ہونے والی مجموعی شرح نمو سے 3.8 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔