• Columbus, United States
  • |
  • ١٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی بڑے شیل گیس فیلڈ سے پیداوار 60ارب کیوبک میٹر سے تجاوز کر گئیتازترین

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں فولنگ شیل گیس فیلڈ  سے تجارتی پیداوار شروع کرنے کے بعد سے 60 ارب مکعب میٹر سے زیادہ قدرتی گیس پیداوار حاصل کی گئی ہے۔

گیس فیلڈ کے ڈویلپر اور چین کے سب سے بڑے آئل ریفائنر سینوپیک کے مطابق شیل گیس ایک غیر روایتی قدرتی گیس ہے جو بنیادی طور پر میتھین پر مشتمل ہے اور یہ بھرپور نامیاتی مٹی شیل اور اس کے اندرونی تہہ میں موجود ہوتی ہے جسے صاف نئی توانائی کا وسیلہ سمجھا جاتا ہے۔

فولنگ گیس فیلڈ ابتدائی طور پر دسمبر 2012 میں تعمیر کی گئی تھی اور مارچ 2014 میں اسے تجارتی  استعمال میں لایا گیا جوچین کی پہلی بڑی شیل گیس فیلڈ بن گئی۔ فیلڈ 900 ارب کیوبک میٹر ذخائرکی حامل ہے اور اس سے تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ کیوبک میٹر یومیہ شیل گیس کی پیداوار حاصل کی جاتی ہے۔

گیس فیلڈ فی الحال یانگ ژی دریا کی اقتصادی پٹی کے ساتھ 70 سے زیادہ شہروں میں سرسبز اور صاف توانائی فراہم کرتی ہے۔