• Columbus, United States
  • |
  • ١٦ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی دیوہیکل دوربین نے نئے تیز رفتار ریڈیو برسٹ (ایف آربی) کی نشاندہی کرلیتازترین

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳

گوئی یانگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین کی مدد سے کائنات کے کسی مقام سے ایک نئے تیز رفتار ریڈیو برسٹ (ایف آربی) کا پتہ لگایا ہے۔ ایف آربیز پراسرارتابکارشعاعیں ہیں جوایک سیکنڈ کے صرف چند ہزارویں حصے تک ظاہرہوتی ہیں 2016 میں تصدیق کی گئی تھی کہ ان کا ماخذ کائنات ہے۔ ان کی اصلیت کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح  چیز معلوم نہیں ہے۔  چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژومیں قائم پانچ سو میٹر اپرچر سپیریکل ریڈیو ٹیلی سکوپ (فاسٹ) کا استعمال کرتے ہوئے، ایک مقامی تحقیقی ٹیم نے فاسٹ کے اعداد و شمار کے تجزیہ کے بعد مدھم ریڈیو سگنل، ایف آر بی 20200317 اے کو دریافت کیا جس سے متعلق ستمبر کے آخر میں بین الاقوامی فلکیاتی  کمیونٹی کوآسٹرونومر ٹیلیگرام کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔