نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے میں ریل- سمندر انٹرماڈل ٹرینوں نے نئی بین الاقوامی زمینی ۔ سمندری تجارتی راہداری پر 30 ہزار سے زائد سفر کرلئے ۔
مقامی حکام نے بتایا کہ 2017 میں اپنی سروس کا آ غاز کر نے والی ٹرین سامان سے لدے 110 کنٹینرزکو لیکر ایک ریل ۔ سمندر انٹرماڈل ٹرین گوانگ شی کے چھن ژو ریلوے کنٹینر سینٹر اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔
یہ چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے لیے روانہ ہونے والی ٹرین کا 30 ہزار واں سفر تھا۔
نئی بین الاقوامی زمینی ۔ سمندری تجارتی راہداری کا آغاز 2017 میں ہوا تھا، یہ چین کے مغربی علاقوں اور آسیان کے رکن ممالک میں صوبائی سطح کے علاقوں کا مشترکہ طور پر تعمیر کردہ تجارتی اور لاجسٹکس راستہ ہے۔
اس کے آغاز کے بعد سے اب تک اس کی ریل - سمندر انٹرماڈل ٹرینوں کے سفر اور سالانہ مال برداری حجم میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
آسیان اور دیگر ممالک سے زرعی مصنوعات جیسے کمبوڈیا کے چاول ، تھائی ناریل ، اور برازیل کے منجمد گائے کے گوشت کو اس راہداری کے ذریعے چینی مارکیٹ تک رسائی ملی۔
گوانگ شی بیبو گلف انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے لی ہونگ فینگ نے بتایا کہ چین کی نئی توانائی مصنوعات، نئے مواد، مکینیکل اور برقی مصنوعات کو اس ریل-سمندر انٹرماڈل کے ذریعے بھیجا گیا ۔
اس وقت یہ راہداری چین بھر میں 18 صوبائی سطح کے علاقوں کے 69 شہروں میں 138 اسٹیشنز پر خدمات فراہم کررہی ہے۔