• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین کےمحکمہ ڈاک میں رواں برس کے پہلےآٹھ مہینوں میں مسلسل ترقی ریکارڈتازترین

۰۹ اکتوبر، ۲۰۲۳

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران چائنہ پوسٹ گروپ کارپوریشن لمیٹڈ کی آمدنی اورمنافع میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چین کے سرکاری پوسٹل سروس ادارے کی طرف سے پیر کوعالمی یوم ڈاک کے موقع پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کی آمدنی جنوری سے اگست کے عرصے میں  گزشتہ سال کی نسبت 8.26 فیصد بڑھ کر 564 ارب 57 کروڑ یوآن (78 ارب 64 کروڑ ڈالر) ہو گئی۔

اعداد و شمارکے مطابق اس عرصے کے دوران کمپنی کا منافع گزشتہ سال کی نسبت  8.36 فیصد بڑھ کر 75 ارب 30 کروڑ یوآن ہو گیا۔

گروپ کے چیئرمین لیو آئلی نےکہاکہ سالوں کی ترقی کے بعد چائنہ پوسٹ نے 1 لاکھ 20 ہزار ڈلیوری ٹرکوں اور 42 کارگو ہوائی جہازوں کو متحرک کرتے ہوئے ایک عالمی ترسیلی نیٹ ورک بنایا ہے۔