• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین، کوئلے کی پیداوار میں مستحکم اضافہتازترین

۲۰ اگست، ۲۰۲۳

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران خام کوئلے کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں 2.67 ارب ٹن خام کوئلے کی پیداوار ہوئی۔

چین کی خام کوئلے کی پیداوار صرف جولائی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 0.1 فیصد بڑھ کر 38 کروڑ ٹن ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق چین نے جنوری سے جولائی کے عرصے کے دوران 26 کروڑ ٹن کوئلہ درآمد کیا  جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 88.6 فیصد زیادہ ہے۔