گوانگ ژو (شِںہوا) بین الاقوامی مالیاتی فورم (آئی ایف ایف) کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق چین کی مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی) 2023 میں 5.2 فیصد اور 2024 میں 5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقدہ آئی ایف ایف کی 20 ویں سالگرہ اور سالانہ اجلاس کے دوران جاری کردہ آئی ایف ایف کی عالمی سرمایہ اور ترقی رپورٹ 2023 کے مطابق رواں سال عالمی نمو مزید سست ہوکر 3.1 فیصد رہنے کا امکان ہے اور 2024 میں اسی سطح پر کمزور رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں مانیٹری سختیاں کی سائیکل 2024 تک ختم ہونے کی توقع ہے۔ تاہم مالی اور مانیٹری سختی جاری رہنے کا امکان ہے طلب کی شرح نمو مزید کم ہونے سے عالمی بحالی سست رو کا شکار ہوجائے گی۔
رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2024 میں عالمی معیشت 3.1 فیصد بڑھے گی جبکہ ترقی یافتہ معیشتیں 1.3 فیصد اور ترقی پذیر معیشتیں 4.3 فیصد کی شرح سے ترقی کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق عالمی برادری کو قلیل اور طویل مدتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کرنا اور ممالک کو مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی کو آگے بڑھانا چاہیے۔ ان میں تخفیف غربت، ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی میں ، ممالک کے درمیان تنازعات کو حل کرنا اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی شامل ہے۔