چھانگشا(شِنہوا) چین کے خود تیار کردہ ہائبرڈ چاول کوگزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران ملک بھر میں 60کروڑ ہیکٹر رقبے پر کاشت کیا گیا ہے، جس سے چاول کی کل پیداوار 800 ارب کلوگرام تک بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ چاول چینی شہریوں کے لیے اہم ترین غذاؤں میں سے ایک ہے۔ چینی سائنسدان یوآن لانگ پھنگ، جسے بڑے پیمانے پر "ہائبرڈ چاول کا باپ" کے نام سے جانا جاتا ہے ان کی تحقیقی ٹیم نے 1973 میں دنیا کی پہلی اعلیٰ پیداوار والے ہائبرڈ چاول کی کامیابی کے ساتھ کاشت کی تھی۔ ہائبرڈ چاول کی کاشت کے تازہ ترین اعداد و شمار کو یوآن کی کامیاب ہائبرڈ رائس ریسرچ کی 50 ویں سالگرہ کی یاد میں بدھ کو وسطی صوبے ہونان میں منعقدہ ایک بین الاقوامی سیمینار کے دوران جاری کیا گیا۔