• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ٹاپ 10 انٹرنیٹ ٹرینڈنگ اصطلاحات کی نقاب کشائی کردی گئیتازترین

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی زبان کے وسائل کی نگرانی اور تحقیقی مرکز کی طرف سے منگل کو 2023 کی "سر فہرست 10 چینی انٹرنیٹ ٹرینڈنگ اصطلاحات" کی نقاب کشائی کی گئی۔

فہرست کی اصطلاحات میں "Future@" شامل ہے جو ہانگژو ایشین گیمز کے انگریزی زبان کے نعرے کا حصہ ہے جبکہ اس کے علاوہ "اسپیشل فورسز اسٹائل ٹریول" بھی اصطلاح میں شامل ہے جو چین میں نوجوانوں میں مختصر چھٹیوں سے فائدہ اٹھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ دیگر اصطلاحات میں  "ذہین زندگی" اور "ویلج سپر لیگ"بھی شامل ہیں۔

"چائنیز لینگویج ریویو 2023" کے سالانہ ایونٹ کے حصے کے طور پر"سر فہرست 10 چینی انٹرنیٹ ٹرینڈنگ اصطلاحات" کا انتخاب قومی زبان کے وسائل کی نگرانی کرنے والے کارپس کے انٹرنیٹ حصے کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس سےحروف کی تعداد 8ارب  سے زائد ہو گئی ہے۔