• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں قومی دن،وسط خزاں تہوار تعطیلات کے دوران مقامی سیاحت کی آمدنی 100ارب ڈالر تک پہنچ گئیتازترین

۰۷ اکتوبر، ۲۰۲۳

بیجنگ(شِنہوا)چین کی مقامی سیاحتی منڈی نے جمعہ کو ختم ہونے والے وسط خزاں کے تہوار اور قومی دن کی تعطیلات کے دوران تقریباً 753ارب40 کروڑیوآن (تقریباً 103ارب20 کروڑڈالر)کی آمدنی حاصل کی۔

چینی وزارت ثقافت اور سیاحت کےمطابق ان اعداد و شمار سے گزشتہ سال کی نسبت 129.5 فیصد کااضافہ ظاہر ہوتا ہےجو2019 میں قومی دن کی تعطیل کے مقابلے میں 1.5 فیصد کا اضافہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ آٹھ دن کی تعطیلات کے دوران چینی عوام نے مقامی سطح پر82 کروڑ 60 لاکھ سیاحتی دورے کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 71.3 فیصد اور 2019 کے مقابلے میں 4.1 فیصد زیادہ ہیں۔