• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں مالیاتی ترقی بارے اجلاس نے نئی راہ متعین کر دی گئیتازترین

۰۱ نومبر، ۲۰۲۳

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ  میں مرکزی مالیاتی امور کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ پیرسے منگل تک جاری رہنے والی کانفرنس سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ایک اہم خطاب کیا۔

چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے مالیاتی شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو درپیش حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے موجودہ اور مستقبل کے ادوار میں اس بارے اقدامات پر زور دیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے تمام ارا کین لی چھیانگ ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ ، چھائی چھی ، ڈینگ شوئے شیانگ اور لی شی نے اجلاس میں شرکت کی۔ لی چھیانگ نے مالی امور بارے مخصوص اقدامات سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے مطابق چین مالی ترقی کے راستے پر چینی خصوصیات کے ساتھ گامزن رہے گا اور مالیاتی شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا تاکہ چین کو مکمل طور پر ایک مضبوط ملک بنانے اور چینی جدیدیت کے ذریعے قومی تجدید شباب کےحصول میں مضبوط معاونت فراہم کی جاسکے۔

چینی خصوصیات کے ساتھ مالی ترقی کی راہ تلاش کرنے میں چین کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیادت کی پیروی کرنا ، عوام پر مرکوز نقطہ نگاہ برقرار رکھنا اور حقیقی معیشت کی خدمت کے حتمی مشن پر عمل کرنا چاہئے۔

اجلاس کے مطابق مالیاتی خطرات کی روک تھام مالیاتی شعبے کا ابدی موضوع ہونا چا ہئیے جبکہ مالیاتی اختراع مارکیٹ پر مبنی اور قوانین کے تحت ہونا چاہیئے۔

اس میں مالیاتی رسد کے ڈھانچے میں اصلاحات کو گہرا کرنے، مالی کھلے پن و سلامتی کو مربوط کرنے اور مستحکم کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے پیشرفت کے عمومی اصول پر عملدرآمد کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

اجلاس میں اس بات کی نشاندہی بھی ہوئی کہ مالیاتی شعبے میں اب بھی مسائل موجود ہیں جس میں بدعنوانی سمیت دیگر امور  نمایاں ہیں، ملک کو یہ مسائل بنیادی طور پر حل کرنے ضرورت ہے۔