بیجنگ (شِنہوا) چین میں طبی اداروں کی صحت سے متعلقہ خدمات میں 2023 کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے ستمبر تک چین میں طبی اداروں میں میڈیکل دوروں کی تعداد 5ارب 11کروڑ رہی۔ جبکہ اس عرصے میں صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد22کروڑ رہی۔
این ایچ سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیی ہائی چھاو کا کہنا ہے کہ اعدادوشمارسے ظاہر ہوتا ہے کہ صحت کی خدمات کے لیے لوگوں کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کیا گیا اور یہ خدمات زیادہ بہتر طریقے کے ساتھ فراہم کی گئیں۔
این ایچ سی کے عہدیداروانگ بن نے کہا کہ بنیادی سطح پر فراہم کی جانے والی صحت عامہ کی بنیادی خدمات میں بھی بہتری آئی۔ 2023 کی پہلی ششماہی میں، 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تقریباً 9کروڑ افراد نے صحت کی خدمات حاصل کیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔