• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں تمباکوکے ریاستی ادارے کی انتظامیہ کےسابق نائب سربراہ رشوت خوری کےالزام میں گرفتارتازترین

۲۴ جولائی، ۲۰۲۳

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کے حکم پرلیاؤننگ صوبائی پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے تمباکوکے ریاستی ادارے کی انتظامیہ کےسابق نائب سربراہ ہی ژی ہوا کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ایس پی پی نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ سابق عہدیدارپررشوت خوری کا شبہ ہے۔

استغاثہ کےحوالے کیے جانےسےپہلےملزم کے کیس کی تفتیش نیشنل کمیشن آف سپرویژن نے کی۔

کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔