• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، مشرقی علاقوں کی عمارتوں کو دریائی پانی سے ایئرکنڈیشننگ مہیا کی جا رہی ہےتازترین

۰۶ دسمبر، ۲۰۲۳

جان جنگ (شِنہوا) اگرچہ نان جنگ کے جیانگ بائی نیو ڈسٹرکٹ میں شہری مرکز کے بیرونی حصے پر ایئرکنڈیشننگ کی کوئی روایتی سہولت میسر نہیں ہے۔ تاہم یہ سردیوں میں اندر سے گرم رہتا ہے۔ جس کی وجہ دریا کے پانی سے چلنے والا جدید ایئرکنڈیشننگ نظام  ہے۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے صدر مقام نان جنگ میں کئی سرکاری عمارتوں میں "جیانگ شوئی" یا "دریا کے پانی" کا ایئرکنڈیشننگ نظام استعمال ہورہا ہے۔

یہ نظام مقامی دریا کا پانی استعمال کرتا ہے جو سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا ہوتا ہے۔ 

ریاستی گرڈ کی ضلعی شاخ کے جنرل منیجر تان جن نے بتایا کہ اس نظام سے تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ مربع میٹر کے مجموعی رقبے پر پھیلی مقامی سرکاری عمارتوں کو پائپ سے گرم پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

موسم گرما میں حرارت کے آلات استعمال کرتے ہوئے یہ نظام اندرونی طور پر ٹھنڈک حاصل کرکے ٹھنڈا پانی فراہم کرتا ہے۔

تان نے کہا کہ یہ نظام کاربن اخراج میں سالانہ ایک لاکھ 40 ہزارٹن تک کمی  کی صلاحیت رکھتا ہے اور 14 کروڑ کلوواٹ آور ایئرکنڈیشننگ توانائی کی کھپت کو بچاتا ہے۔ جو نان جنگ میں 56 ہزار شہری گھروں میں استعمال مجموعی سالانہ بجلی کے مساوی ہے۔

نیا ایئر کنڈیشننگ نظام شہر کے شعبہ فن تعمیر میں ماحول دوست ترقی کی ایک عمدہ مثال ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2021 کے بعد سے نان جنگ نے عمارتوں میں 5 کروڑ 30 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ سبز عمارتوں اور تقریباً 2 کروڑ مربع میٹر قابل تجدید توانائی کے اطلاقی رقبے کا اضافہ کیا اور سرکاری عمارتوں میں توانائی کی کارکردگی بہتر کرکے ملک بھر کی قیادت کررہا ہے۔