• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے 14 نئے سیٹلائٹس روانہ کر دئیےتازترین

۱۵ جنوری، ۲۰۲۳

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے لانگ مارچ۔ 2 ڈی راکٹ کی مدد سے 14 نئے سیٹلائٹس کا میابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیئے ہیں۔

راکٹ نے چین کے شمالی صوبہ شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اتوار کی صبح 11 بجکر 14 منٹ (بیجنگ وقت) پراڑان بھری۔

سیٹلائٹس میں چھی لو ۔2 اور چھی لو۔ 3 بھی شامل تھے جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے۔

یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 462 واں پرواز مشن تھا۔