• Columbus, United States
  • |
  • ١١ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے جنگی جہاز کےتصادم کے حوالے سے آسٹریلیا کے الزامات کو مسترد کر دیاتازترین

۲۱ نومبر، ۲۰۲۳

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اپنے جنگی جہاز کے"غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ" رویے میں ملوث ہونے کے آسٹریلیا کے الزامات کو مکمل طورپر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے کہا کہ چین نے "بے بنیاد" آسٹریلوی بیانات کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ساتھ اس معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔

وو نے کہا کہ آسٹریلوی فریگیٹ ایچ ایم اے ایس ٹووومبا  مشرقی بحیرہ چین کے قریب پانیوں میں کام کر رہا تھا، جہاں چینی تباہ کن جہاز ننگبو نے قانون اور ضوابط کے مطابق ٹریکنگ، نگرانی، شناخت اور تصدیق جیسے اقدامات اٹھائے ۔

ترجمان نے کہا کہ چینی بحری جہاز نے سمندر میں غیرمنصوبہ بند تصادم اور سمندر میں تصادم کی روک تھام کے بین الاقوامی ضوابط  اور بین الاقوامی قوانین کی سختی سے پابندی کی اور آسٹریلوی جہاز سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھا اور کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوا جس سے آسٹریلوی غوطہ خوری کی کارروائیوں پر اثر پڑے۔