• Columbus, United States
  • |
  • ١٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے کمپیوٹنگ پاور انفراسٹرکچر کی ترقی کا ایکشن پلان متعارف کرادیاتازترین

۰۹ اکتوبر، ۲۰۲۳

بیجنگ(شِنہوا) چینی حکام نےڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے کمپیوٹنگ پاور انفراسٹرکچر کے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے ایک ایکشن پلان متعارف کرایا ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی)، وزارت تعلیم اور پیپلز بینک آف چائنہ سمیت چھ  اداروں کے جاری کردہ منصوبے کے مطابق، چین 2025 تک 300 سے زیادہ ای ایف ایل او پی ایس کی مجموعی کمپیوٹنگ پاور حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ای ایف ایل او پی ایس کمپیوٹر کی رفتار کی پیمائش کرنے کی اکائی ہے۔ اے ون  ای ایف ایل او پی ایس کمپیوٹنگ سسٹم ایک  کوئنٹلین فلوٹنگ پوائنٹ آپریشن فی سیکنڈ مکمل کر سکتا ہے۔ اگست میں، ایم آئی آئی ٹی نے کہا تھا کہ چین کی کمپیوٹنگ پاور 197 ای ایف ایل او پی ایس تک پہنچ گئی ہے، جو عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔

   منصوبے کے مطابق، 2025 تک ملک کی ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1ہزار800 ایگزابائٹس سے تجاوز کر جائے گی۔

   کمپیوٹنگ پاور انفراسٹرکچر ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا بنیادی وسیلہ ہے۔ چین میں کمپیوٹنگ پاور انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت  گزشتہ سال ایک میگا پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا جس میں آٹھ قومی کمپیوٹنگ ہب اور 10 قومی ڈیٹا سنٹر کا قیام شامل تھا۔