بیجنگ(شِنہوا)چین کےقومی ترقی اوراصلاحات کمیشن نےملک کےماحولیاتی بنیادی ڈھانچے کی جامع بہتری کےلیےایک لائحہ عمل پیش کیاہے۔
2023 سے 2025 تک کے عرصے پرمحیط لائحہ عمل بنیادی ڈھانچےکی تعمیر کے حوالے سے چھ بڑے کاموں کی وضاحت کرتا ہے جن میں گھریلو سیوریج اور وسائل کے استعمال کو جمع کرنا اور ٹریٹ کرنا، گھریلو کچرے کی درجہ بندی اور ٹریٹمنٹ اور ٹھوس فضلہ کو ٹھکانے لگانا شامل ہیں۔
منصوبے کے مطابق 2025 تک چین کا مقصد یومیہ سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت میں1 کروڑ20 لاکھ کیوبک میٹر تک اضافہ کرنا، 45 ہزار کلومیٹر تک پھیلا ہوا سیوریج اکٹھا کرنے کے نیٹ ورک کو وسعت دینا، اس کی تزئین و آرائش کرنا اورگھریلوکچرہ جمع کرنے کی صلاحیت کو یومیہ7 لاکھ ٹن تک بڑھانا ہے۔