شی چھانگ(شِنہوا)چین نے تین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے گروپ کو مدار میں چھوڑنے کے لیے لانگ مارچ-2ڈی کیریئر راکٹ خلاء میں روانہ کیا ہے۔
یاوگان-39سیریز کے تین سیٹلائٹس کوجنوب مغربی صوبے سیچھوان میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے جمعرات کی سہ پہر3 بج کر 36 منٹ (بیجنگ وقت) پرخلاء میں بھیجا گیا جو مدار میں داخل ہوئے۔
یہ مشن لانگ مارچ کیریئر راکٹس کی 485ویں پرواز ہے۔