بیجنگ (شِںہوا) چین میں دیہی اساتذہ کی فلاح و بہبود بہتر بنانے کے لئے تیار کردہ ایک پالیسی سے تقریباً 73 ہزار دیہی اسکولوں کے تقریباً 13 لاکھ اساتذہ کو فائدہ ہوا ہے۔
وزارت تعلیم کے شعبہ امور اساتذہ کے سربراہ رین یوکن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین 2023 میں 52 ہزار 300 یونیورسٹی گریجویٹس کو وسطی اور مغربی علاقوں کے دیہی لازمی تعلیم اسکولوں میں بطور اساتذہ بھرتی کرے گا۔
رین نے مزید کہا کہ رواں سال دور دراز علاقوں، بڑی نسلی اقلیتی آبادی والے خطوں کے ساتھ ساتھ پرانے انقلابی مراکز میں 17 ہزار 410 اساتذہ کو بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
چین دور دراز دیہی علاقوں میں اساتذہ کے لئے رہائش گاہ کی تعمیر میں تیزی لائے گا۔
جولائی 2023 ء کے اختتام تک حکومتی سبسڈی سے کرائے کے مکانات کے 50 لاکھ سے زائد یونٹس مکمل ہوچکے تھے۔ جو دیہی اساتذہ سمیت 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد رہائش کی سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔