بیجنگ (شِنہوا) چین میں ستمبر کے دوران شہری ریل ٹرانزٹ نیٹ ورکس سے سفر کرنے والے مسافروں کے دوروں میں گزشتہ برس کی نسبت 40 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ چین کے 55 شہروں میں موجود شہری ٹرانزٹ نیٹ ورکس کے ذریعے گزشتہ ماہ 2.49 ارب مسافر دورے ہوئے۔
یہ اعداد و شمار 2019 میں ماہانہ اوسط سطح سے 24.9 فیصد زائد ہیں۔
وزارت کے مطابق ستمبر میں ملک بھر میں 2 نئی شہری ریل ٹرانزٹ لائنز کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹرانزٹ لائنز کی مجموعی تعداد 299 ہوگئی۔