• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، سیلاب زدہ علاقوں کے لئے اضافی رقم مختصتازترین

۲۱ اگست، ۲۰۲۳

بیجنگ (شِںہوا) چین نے سیلاب زدہ علاقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور تعمیر نو کے کام کے لئے 50 کروڑ یوآن (تقریباً 6 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر) کی اضافی رقم مختص کی ہے۔

چینی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں بتایا کہ رقم  9 اگست کو مختص کردہ ایک ارب یوآن کے علاوہ ہے اور اسے تیان جن اور ہیبے میں پیداوار اور روزمرہ زندگی کی بحالی کے استعمال کیا جائے گا۔

اس سے قبل مختص رقم سیلاب کو روکنے اور اسے ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کی گئی تھی۔

بیان کے مطابق اضافی رقم ایسے افراد کو بطور معاوضہ دی جائے گی جن کی املاک کو ان علاقوں میں نقصان پہنچا ہے۔ اس میں فصل ، جانور اور پولٹری فارمز، تجارتی جنگلات، مکانات اور زرعی مشینری کو پہنچنے والے نقصانات شامل ہیں۔