• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین، تیان جن میں چھٹی چائنہ ہیلی کاپٹر نمائش شروع ہوگئیتازترین

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۳

تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں چھٹی چائنہ ہیلی کاپٹر نمائش شروع ہوگئی ہے جس میں اختراع ، ترقی اور باہمی تعاون سے فوائد کو اجاگر کیا گیا۔

نمائش میں مجموعی طور پر 65 ہیلی کاپٹر اور بغیرپائلٹ کی فضائی گاڑیاں نمائش کےلئے رکھی گئی ہیں ۔ نمائش میں 350 سے زائد نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں جن میں کئی بڑے عالمی ہیلی کاپٹر مینوفیکچررز بھی شامل ہیں۔ نمائش کا رقبہ 1 لاکھ 60 ہزار مربع میٹرز ہے۔

مصنوعی ذہانت، ورچوئل رئیلٹی سمیت انسان اور مشین کے باہمی تعلق جیسی ٹیکنالوجیز کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

اس میں نمائشیں، فورمز، ائیر شوز، نئی مصنوعات کے اجراء اور کاروباری بات چیت جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد عالمی ہیلی کاپٹر صنعت میں اختراع ، تعاون اور ترقی کا فروغ ہے۔

توقع ہے کہ 6 ہزار سے افراد اس نمائش کو دیکھیں گے۔

نمائش کی میزبانی تیان جن بلدیاتی حکومت ، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ اور چائنیز پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورس کررہی ہے۔